جناب الطاف حسین آج جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم کے 30ویں یوم تاسیس کے مرکزی اجتماع سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے
ایم کیوایم کا 30واں یوم تاسیس آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں روایتی جوش و خروش سے منایاجائے گا
ملک بھر سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میںیوم تاسیس کے اجتماعات منعقد ہوں گے مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوگا
یوم تاسیس کے مرکزی اجتماع کے لئے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، اسٹیج کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہے
یوم تاسیس کے سلسلے میں کارکنان و عوام میں زبردست جوش و خروش ، مین شاہروں پر بینرز لگا دیئے گئے ، جناح گراؤنڈ اور اطراف کے علاقوں کو جناب الطاف حسین کی تصاویر پر مشتمل پینا فلکس اسکرینوں اور ایم کیوایم کے پرچموں سے سجا دیا گیا
برقی قمقموں سے کی گئی سجاوٹ کے باعث تمام علاقہ بقعہ نور بنا ہوا ہے ، ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کو مختلف اقسام کے پھولوں کی مدد سے دلہن کی طرح سجایا گیا ہے
کراچی ۔۔۔18، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین آج جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم کے 30ویں یوم تاسیس کے مرکزی اجتماع سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے ۔18مارچ 2014ء بروز منگل کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایم کیوایم کا 30واں یوم تاسیس روایتی جوش و خروش سے منایا جائے گا ۔ یوم تاسیس کے موقع پر ملک بھر اور دنیا کے بیشتر ممالک میں اجتماعات منعقد ہوں گے جبکہ اس سلسلے کا مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوگا ۔ایم کیوایم کے 30ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایم کیوایم کے کارکنان و حق پرست عوام میں زبردست جوش و خروش پایاجارہا ہے جبکہ خواتین کا جوش و خروش بھی قابل دید ہے ، ایم کیوایم کے مختلف سیکٹروں ، ونگز اور شعبہ جات کی جانب سے کراچی شہر کی مین شاہراہوں پر یوم تاسیس کے بینرز لگادیئے گئے ہیں جن پر یوم تاسیس کی مبارکباد، تحریکی و انقلابی اشعار جلی حروف میں تحریر ہیں ۔ یوم تاسیس کے مرکزی اجتماع کے لئے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، اسٹیج کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہے جبکہ جناح گراؤنڈ ، اس کے اطراف کے علاقوں کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر پر مشتمل پینا فلکس اسکرینوں ، ایم کیوایم کے پرچموں ، برقی قمقموں اور جھالروں سے سجا دیا گیا ہے اسی طرح یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کو بھی مختلف اقسام کے پھولوں کی مدد سے دلہن کی طرح سجایا گیا ہے جو کارکنان و عوام کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو ، ایم پی اے ہاسٹل ، خورشید بیگم سیکریٹریٹ اور اطراف کی گلیوں میں برقی قمقموں سے کی گئی سجاوٹ کے باعث تمام علاقہ بقعہ نور بنا ہوا ہے۔