ایم کیو ایم کے 30ویں یوم تاسیس کے موقع پرصوفیاکرام کانفرنس کی سی ڈی ،کیلنڈر اورپوسٹرکااجراء کردیاگیا
کراچی ۔۔۔17، مارچ2014ء
18مارچ2014ء کوایم کیو ایم کے 30ویںیوم تاسیس کے پرمسرت موقع پرایم کیوایم شعبہ اطلاعات ویڈیوسیکشن کی جانب سے لاہورمیں فقیدالمثال تاریخی ’’صوفیاکرام کانفرنس ‘‘کی سی ڈی کااجراء کردیاگیاسی ڈی میں قائدتحریک الطاف حسین کے مکمل خطاب کے ساتھ مقررین کی خطاب شامل ہیں جبکہ یوم تاسیس کے موقع پر ہی کراچی تنظیمی کمیٹی اورپبلک ری لیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے قائدجناب الطاف حسین تصویرپرمشتمل خوبصورت کیلنڈراورپوسٹر کابھی اجراء کیاگیاہے جس میں ایم کیوایم کی 30سالہ جدوجہدکونمایاں کیاگیاہے۔ صوفیاکرام کانفرنس کی سی ڈی ،کیلنڈراورپوسٹرزکااجراء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانجینئرناصرجمال اور اراکین رابطہ کمیٹی محمدواسع جلیل،رشیدگوڈیل ،افتخاراکبر رندھاوااورخالد سلطان نے کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج واراکین ،ویڈیوسیکشن کے انچارج واراکین اورپی آرڈیپارٹمنٹ کے انچارج واراکین کے ہمراہ کیااس موقع پردیگرذمہ داران بھی موجود تھے۔