صوفی کانفرنس اللہ والوں کا اجتماع ہے اور یہ اجتماع الطاف بھائی کی دینی جذبات کا اظہار ہے ، مولانا تنویر الحق تھانوی
جماعت اسلامی ایک فتنہ ہے، اس سے نجات حاصل کرلی جائے تو ملک ترقی کر ے گاِ ،مولانا تنویر الحق تھانوی
جب لاڑکانہ کا ایک سپوت پورے ملک میں حکمرانی کر سکتا ہے تو کراچی کے ایک سپوت سے پورے ملک پرحکمرانی کا حق کیسے چھینا جاسکتا ہے، مولانا تنویر الحق تھانوی
اسلام کے امن ،اعتدال پسند چہرے کو دنیا کے سامنے لانے کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
آج شدت پسندوں کا ایک ٹولہ اسلام کے نام پر تشد اور دہشت گردی کر رہا ہے، جس کی وجہ سے آج دین اسلام کو تشدد اور جہالت سے جوڑ ا جارہا ہے
الطاف حسین کا پیغام ،امن اور محبت کا پیغام ہے اور صوفیائے کرام کانفرنس کا انعقاد امن محبت کے پیغام کو عا م کرنے کے لئے ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
لاہور میں ایم کیوایم کے تحت صوفیا ئے کانفرنس سے خطاب
لاہور۔۔9مارچ 2014ء
ممتاز عالم دین مولانا تنویر الحق تھانوی نے صوفیا کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ صوفی کانفرنس اللہ والوں کا اجتماع ہے اور یہ اجتماع الطاف بھائی کی دینی جذبات کا اظہار ہے ۔وہ لوگوں میں امن ومحبت کا پیغام عا م کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب لاڑکانہ کا ایک سپوت پورے ملک میں حکمرانی کر سکتا ہے تو کراچی کے ایک سپوت سے پورے ملک پر حکمرانی کا حق کیسے چھینا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک فتنہ ہے، اس سے نجات حاصل کرلی جائے تو ملک ترقی کر ے گا ۔مولانا تنویر الحق تھانوی نے میاں نواز شریف اور شہباز شریف کومخاطب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان فیسٹول سے نہیں بچ سکتا ،اس کے لئے ضروری ہے کہ پنجاب کے عوام سمیت پورے ملک کے عوام کو اس بات سے آگاہ کیا جائے کہ پاکستان کتنی قربانیوں سے وجود میں آیا۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آج شدت پسندوں کا ایک ٹولہ اسلام کے نام پر تشد اور دہشت گردی کر رہا ہے جس کی وجہ سے آج دین اسلام کو تشدد اور جہالت سے جوڑ ا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے امن ،اعتدال پسند چہرے کو دنیاکے سامنے لانے کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کا پیغام ،امن اور محبت کا پیغام ہے اور صوفیائے کرام کانفرنس کا انعقاد امن محبت کے پیغام کو عا م کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔