Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شرقپور میں آستانہ عالیہ شرقپور شریف کے سجادہ نشین میاں ابوبکر اور آستانہ عالیہ کرما والی سرکار کے میر طیب علی شاہ بخاری کو ایم کیوایم کی جانب سے صوفیائے کرام کانفرنس میں شرکت کی دعوت


شرقپور میں آستانہ عالیہ شرقپور شریف کے سجادہ نشین میاں ابوبکر اور آستانہ عالیہ کرما والی سرکار کے میر طیب علی شاہ بخاری کو ایم کیوایم کی جانب سے صوفیائے کرام کانفرنس میں شرکت کی دعوت
 Posted on: 3/8/2014 1
شرقپور میں آستانہ عالیہ شرقپور شریف کے سجادہ نشین میاں ابوبکر اور آستانہ عالیہ کرما والی سرکار کے میر طیب علی شاہ بخاری کو ایم کیوایم کی جانب سے صوفیائے کرام کانفرنس میں شرکت کی دعوت 
رابطہ کمیٹی کے رکن عبدا لحسیب، متحدہ بین المسلمین فورم کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر حافظ جمیل راٹھور اور دیگر کی ملاقاتیں
ایم کیوایم کے زیرا ہتمام لاہور میں ہونیوالی صوفیائے کرام کانفرنس کو ایک بڑا روحانی اجتماع ہے، میاں ابو بکر، میر طیب علی شاہ بخاری
ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے ارکان کی لاہور میں جامعہ تعلیماتِ اسلامی کے پرنسپل، حسینی کونسل کے صدر، جامعہ مسجد امام بارگاہ وفاقی کالونی کے امام اور سرگودھا میں علامہ سید شیرازی سے ملاقات، صوفیائے کرام کانفرنس کے مقاصد سے آگاہ کیا اور شرکت کی دعوت دی 
صوفیائے کرام کانفرنس میں شریک ہو کر نہ صرف اپنا حصہ ڈالیں گے بلکہ اپنا فرض بھی پورا کریں گے، علمائے کرام
شرقپور۔۔۔8، مارچ2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام 9مارچ اتوار کو لاہور کی وحدت کالونی میں واقع ڈونگی گراؤنڈ میں ہونیوالی عظیم الشان ’’صوفیائے کرام ‘‘ کانفرنس کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ،متحدہ بین المسلمین فورم اور ایم کیوایم علماء کمیٹی کی جانب سے مذہبی شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صوفیائے کرام کانفرنس کے حوالے سے پنجاب بھر میں صوفیائے کرام کی تعلیمات کے پیرکاروں میں زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے اور کانفرنس کے انعقاد کا شکریہ کے ساتھ خیر مقدم کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب ، متحدہ بین المسلمین فورم کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر حافظ جمیل راٹھور ، جنرل سیکریٹری مفتی مولانا شمیم اورعلماء کمیٹی کے رکن ناصر یامین نے شرقپور میں آستانہ عالیہ شرقپور شریف کے سجادہ نشین میاں ابو بکر اور آستانہ عالیہ کرما والی سرکار کے میر طیب علی شاہ بخاری سے ملاقاتیں کیں اور صوفیائے کرام کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا ۔ ملاقات میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف اور آستانہ عالیہ کرما والی سرکار نے ایم کیوایم کے زیرا ہتمام لاہور میں ہونیوالی صوفیائے کرام کانفرنس کو ایک بڑا روحانی اجتماع قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ کانفرنس وقت کی اہم ضرورت ہے جسے قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم نے نہ صرف محسوس کیا ہے بلکہ آگے بڑھ کر عملی قدم بھی اٹھایا ہے ۔ انہوں نے صوفیائے کرام کانفرنس میں مریدوں سمیت اپنی شرکت کی بھر پور یقین دہانی کرائی ۔ 
اسی طرح صوفیائے کرام کانفرنس کے سلسلے میں ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے ارکان علامہ سید علی کرار نقوی اور آغا سید اطہر حسین جعفری مشہدی لاہور میں جامعی تعلیماتِ اسلامی کے پرنسپل حجتہ السلام علامہ حافظ سید کاظم رضا ، حسینی کونسل کے صدر سید اعجاز حسین ملک ، جامعہ مسجد امام بارگاہ وفاقی کالونی میں امام جمعہ و جماعت قبلہ علامہ ہدایت جبکہ سرگودھا سے تعلق رکھنے والے علامہ سید شیرازی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا اور انہیں صوفیائے کرام کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔گفتگومیں علمائے کرام نے صوفیائے کرام کی شان میں کانفرنس کا انعقاد اسلام ، پاکستان اور اس کے عوام کیلئے عظیم کام ہے اور سچی اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا تمام علمائے کرام دہشت گردی ، انتہاء پسندی اور شدت پسندی کے معاملے پر ایم کیوایم کے ساتھ ہیں ۔ علمائے کرام نے صوفیائے کرام کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ اس میں ضرورت شریک ہوکر نہ صرف اپنا حصہ ڈالیں گے بلکہ اپنا فرض بھی پورا کریں گے۔ 

12/21/2024 8:17:00 PM