Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صوفیائے کرام کانفرنس کاانعقاد، نفرتوں اورفرسودہ جاگیردارانہ سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، الطاف حسین


صوفیائے کرام کانفرنس کاانعقاد، نفرتوں اورفرسودہ جاگیردارانہ سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، الطاف حسین
 Posted on: 3/8/2014 1
صوفیائے کرام کانفرنس کاانعقاد، نفرتوں اورفرسودہ جاگیردارانہ سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، الطاف حسین
9، مارچ کو پنجاب کے عوام ،کانفرنس میں شرکت کرکے فیصلہ دے دیں گے کہ وہ کسی کی خودساختہ شریعت کو جبراً مسلط کرنے کے خلاف ہیں
پنجاب کے عوام ثابت کردیں گے کہ وہ صوفیائے کرام کی سرزمین پر پیغام امن ومحبت کا فروغ چاہتے ہیں
اعتدال پسند عوام ، قرآن مجید کی تعلیمات کے مطابق تلوارکے زورپر دین اسلام کافروغ نہیں چاہتے
صوفیائے کرام کانفرنس کاانعقاد خوشحال پاکستان کی ضمانت ثابت ہوگا
آنے والے انتخابات میں ایم کیوایم ، پورے ملک میں غریب ومتوسط طبقہ کے ایمانداراور تعلیم یافتہ افراد کے ساتھ حکومت بنائے گی 
انشاء اللہ جلد ہی پاکستان میں انصاف کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ہوگی 
ملک بھر سے چوری ، ڈکیتی ، اغواء برائے تاوان، اسٹریٹ کرائمز، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم کی وارداتوں کے خاتمہ کا آغاز ہوجائے گا
حق پرست عوام، پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک کی صفوں میں لاکھڑا کریں گے جس کا خواب بانی پاکستان محمد علی جناح ، 
شاعرمشرق علامہ اقبال اور شہید ملت خان لیاقت علی خان نے دیکھا تھا
ایم کیوایم پنجاب ہاؤس لاہور میں ذمہ داران اورکارکنان سے قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی ٹیلی فون پر بات چیت 
لندن ۔۔۔8، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ لاہور میں صوفیائے کرام کانفرنس کاانعقاد،ملک میں مذہب اور عقیدے کی بنیادپرنفرتوں کے ساتھ ساتھ ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ، وڈیرانہ ، سرمایہ دارانہ اور موروثی سیاست کے تابوت میں بھی آخری کیل ثابت ہوگا۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز ایم کیوایم پنجاب ہاؤس لاہور میں ذمہ داران اورکارکنان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر خواتین بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں۔ ایم کیوایم کے ذمہ داران نے جناب الطاف حسین کوصوفیائے کرام کانفرنس کی تیاریوں اور اس سلسلے میں پنجاب کے عوام میں پائے جانے والے جوش وخروش کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
جناب الطاف حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کل 9، مارچ کو پنجاب بھر کے عوام صوفیائے کرام کانفرنس میں شرکت کرکے فیصلہ دے دیں گے کہ وہ کسی فردیاافراد کی خودساختہ شریعت کو جبراً مسلط کرنے کے خلاف ہیں اورصوفیائے کرام کی سرزمین پنجاب میں بزرگان دین کی تعلیمات کے مطابق امن ومحبت، ایثاروقربانی، بھائی چارے ، احترام انسانیت اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونے کا جذبہ رکھتے ہیں اورصوفیائے کرام کی سرزمین پر پیغام امن ومحبت کا فروغ چاہتے ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ قرآن مجید میں واضح ارشاد ہے کہ’’ لکم دین کم ولی الدین‘‘ اور’’ لااکراہ فی الدین‘‘ ، پنجاب کے اعتدال پسند عوام ، قرآن مجید کی تعلیمات کے مطابق تلوارکے زورپر دین اسلام کافروغ نہیں چاہتے بلکہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دین میں کوئی جبرنہیں ہے ۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ کل وحدت کالونی گراؤنڈ میں منعقدہونے والی صوفیائے کرام کانفرنس میں پنجاب کے ہرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بہت بڑی تعداد میں شرکت کرکے دنیا بھر پر واضح کردیں گے کہ پنجاب کے عوام نفرتوں ،قتل وغارتگری اور تشددکے بجائے سرکاردوعالم ؐ کا پیارومحبت اور امن وآشتی کا اسلام چاہتے ہیں ۔انشاء اللہ صوفیائے کرام کانفرنس کاانعقاد،ملک میں مذہب اور عقیدے کی بنیادپرنفرتوں کے ساتھ ساتھ ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ، وڈیرانہ ، سرمایہ دارانہ اور موروثی سیاست کے تابوت میں بھی آخری کیل ثابت ہوگا۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ صوفیائے کرام کانفرنس میں صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ دیگرمذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بلاخوف خطر شرکت کرکے ثابت کردیں گے کہ پاکستان کا ہرشہری خواہ وہ کسی بھی مذہب ، عقیدے اورمسلک سے تعلق رکھتا ہو، مذہبی انتہاء پسندی کے خلاف ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ صوفیائے کرام کانفرنس کے بعد انشاء اللہ پنجاب کے چپے چپے سے تعلق رکھنے والے افراد جوق درجوق ایم کیوایم میں شامل ہونگے اور آنے والے انتخابات میں ایم کیوایم ، پورے ملک میں غریب ومتوسط طبقہ کے ایماندار، باشعور اور تعلیم یافتہ افراد کے ساتھ حکومت بنائے گی ، ملک اور عوام کی عملی خدمت کرے گی اوراپنے اور اپنے خاندان کے مفادات اور دولت میں اضافے کے بجائے ملک اور عوام کے مفادات کو مقدم سمجھے گی ۔
انہوں نے کہاکہ صوفیائے کرام کانفرنس کاانعقاد خوشحال پاکستان کی ضمانت ثابت ہوگا۔انشاء اللہ جلد ہی پاکستان میں انصاف کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ہوگی اورملک بھر سے چوری ، ڈکیتی ، اغواء برائے تاوان، اسٹریٹ کرائمز، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم کی وارداتوں کے خاتمہ کا آغاز ہوجائے گااورملک بھرکے حق پرست عوام اورانکے منتخب نمائندے بزرگان دین اور صوفیائے کرام کی تعلیمات کوفروغ دیکر اور ایمانداری سے ملک وقوم کی خدمت کرکے پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک کی صفوں میں لاکھڑا کریں گے جس کا خواب بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ، شاعرمشرق علامہ اقبال اور شہید ملت خان لیاقت علی خان نے دیکھا تھا۔
جناب الطاف حسین نے صوفیائے کرام کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں محنت ولگن سے کام کرنے والے تمام ذمہ داران ، منتخب نمائندوں اور کارکنوں کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین بھی پیش کیا۔
 

12/21/2024 8:22:33 PM