ایم کیوایم کے قائد جناب الطا ف حسین کی پنجاب ہاؤس میں رابطہ کمیٹی اور دیگر ذمہ داران وکارکنان سے فون پر گفتگو
صوفیاءے کرام کانفرنس کی تیاریوں، دعوت نامے کی تقسیم سمیت دیگر انتظامات کی تفصیلات معلوم کیں
لاہور میں9مارچ کو ہونے والی صوفیائے کرام کانفرنس انشاء اللہ پنجاب کی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی، الطاف حسین
ایم کیوایم کے کارکنان جنات کی طرح تحریکی کام میں بھوک و پیاس کی پروا کئے بغیر رات دن مصروف عمل رہتے ہیں
صوفیائے کرام کانفرنس کی تیاریوں میں مصروف تمام ذمہ دارن وکارکنان کوالطاف حسین کا زبردست خراج تحسین ، شاباش اور دعائیں
پنجاب کے عوام ،بزرگ ،خواتین ، نوجوانوں خصوصاً طلباء وطالبات اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام کانفرنس میں شریک ہوں، الطاف حسین کی اپیل
لندن ۔۔7مارچ 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے پنجاب ہاؤس لاہور میں ٹیلی فون کرکے ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان سے گفتگو کی اور لاہور میں 9مارچ کو ایم کیوایم کے تحت وحدت کالونی نیومسلم ٹاؤن میں منعقد ہونے والی صوفیائے کرام کانفرنس کی تیاریوں، علمائے کرام و مشائخ عظام ،وکلاء ،دانشوروں ،ڈاکٹر وں سمیت تمام شخصیات کو دعوے نامے تقسیم کرنے سمیت دیگر انتظامات کی تفصیلات معلوم کیں اور صوفیائے کرام کانفرنس کی تیاریوں میں مصروف تمام ذمہ داران وکارکنان کو زبردست خراج تحسین اورشاباش پیش کی اور دعائیں دی ۔اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ کسی بھی تحریک کے کارکن ہوں وہ اپنی تحریک کیلئے اپنے حساب سے کام کرتے ہیں مگر ایم کیوایم کے کارکنان جنات کی طرح تحریکی کام میں بھوک و پیاس کی پروا کئے بغیر رات دن مصروف عمل رہتے ہیں اور اللہ تعالی ان کی غیب سے مدد فرماتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان میں تھکاوٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 9مارچ کو لاہور میں ہونے والی صوفیائے کرام کانفرنس پنجاب کی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی ۔ جناب الطاف حسین نے کانفرنس کی تیاریوں میں رات دن مصروف ایم کیوایم کے تمام ذمہ دارن وکارکنان خصوصاً خواتین کو زبردست خراج تحسین ، شاباش اور دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ تمام کارکنان دن را ت کام کر رہے ہیں اور کار خیر میں حصہ لے رہے ہیں اللہ تعالیٰ آپ کی ان کوششوں ،محنت و لگن اور جذبہ کو قبول فرمائے ۔جناب الطاف حسین نے پنجاب کے عوام ،بزرگوں ،خواتین ، نوجوانوں خصوصاً طلباء وطالبات سے پروزور اپیل کی کہ وہ صوفیائے کانفرنس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوکر کانفرنس کو کامیاب بنائیں ۔