Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم علماء کمیٹی کے ارکان کی لاہور میں سنی اتحاد کونسل لاہور کے مفتی حسیب الرحمن ، دارالعلوم حزب الاحناف کے مہتمم اعلیٰ پیر سید صاحبز اد ہ مصطفی اشرف اور بادشاہی مسجد کے مولانا عبد ل کبیر آزاد سے ملاقاتیں اور صوفیائے کرام کانفرنس میں شرکت کی دعوت

 Posted on: 3/7/2014 1

صوفیائے کرام کانفرنس کا انعقاد ایک فکری اور روحانی عمل ہے جس کی رحمتیں اور برکتیں ملک بھر پر نازل ہوں گی، مفتی حسیب الرحمن ،پیر سید صاحبزادہ مصظفی اشرف اور مولانا عبد ال کبیر آزاد کی جانب سے خیر مقدم 
ایم کیوایم علماء کمیٹی کے ارکان کی امام بارگاہ زیدی کے ٹرسٹی ،اچھرہ لاہور ماربل مارکیٹ کی مرکزی امام بارگاہ الحسینی و مسجد و مدرسہ الحسینی کے امام اور شیعہ فیڈریشن کے کنوینرسے بھی ملاقاتیں 
لاہور ۔۔۔07،مارچ2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے لاہور کی وحدت کالونی میں واقع ڈونگی گراؤنڈ میں ہونے والی عظیم الشان ’’صوفیائے کرام ‘‘ کانفرنس کے سلسلے میں مذہبی ، سیاسی ، سماجی اور دینی شخصیات کو دعوت نامے دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے ارکان ناصر یامین اور تبشیر الحق تھانوی نے سنی اتحاد کونسل لاہور کے مفتی حسیب الرحمن ، دارالعلوم حزب الاحناف کے مہتمم اعلیٰ پیر سید صاحبزادہ مصطفی اشرف اور بادشاہی مسجد لاہور کے مولانا عبد ل کبیر آزاد سے ملاقات کی اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے صوفیائے کرام کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔ اس موقع پر مفتی حسیب الرحمن ، پیر سید صاحبزادہ مصطفی اشرف اور مولانا عبد ل کبیر آزاد نے صوفیائے کرام کی شان میں کانفرنس کے انعقاد کا خیر مقدم کیا اور کہاکہ صوفیائے کرام کانفرنس کا انعقاد ایک فکری اور روحانی عمل ہے جس کی رحمتیں اور برکتیں ملک بھر پر نازل ہوں گی ۔ 
اسی طرح ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے ارکان سید علی کرار نقوی اور آغا سید اطہر حسین جعفری مشہدی نے لاہور میں وحدت روڈ پر واقع امام بارگاہ زیدی کے ٹرسٹی سید اکبر حسین رضوی ، اچھرہ لاہور ماربل مارکیٹ کی مرکزی امام بارگاہ الحسینی و مسجد و مدرسہ الحسینی کے امام علامہ عباس حسین قمی اور شیعہ فیڈرین کے کنوینر سید وقار حسین شاہ نقوی سے ملاقاتیں کیں اور انہیں صوفیائے کرام کانفرنس کے انعقاد کی ضرورت سے آگاہ کیا ۔علماء کمیٹی کے ارکان نے انہیں صوفیائے کرام کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا ۔ اس موقع پر علمائے کرام نے صوفیائے کرام کانفرنس میں اپنی شرکت کی یقین دہانی کرائی اور امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس ملک سے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے کلیدی کردار ادا کرے گی ۔ 

12/21/2024 8:15:30 PM