پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے ایسے حالات میں تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنی تمام رنجشیں بھلا کر متحد ہونا پڑے گا،عبدالحسیب
صوفیاء کرامؒ کی تعلیمات کے مطابق امن و آشتی کے پیغام کو ملک کے کونے کونے میں پھیلانے کیلئے عملی جدوجہد کرنی ہوگی ، میاں عتیق
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عبدالحسیب ، میاں عتیق و دیگر کی مختلف مزارات کے گدی نشینوں سے ملاقاتیں
لاہور۔۔۔۔3، مارچ،2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عبدالحسیب اور میاں عتیق نے سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن غازی صلاح الدین اور ایم کیو ایم اپر پنجاب کے صدر عتیق عباسی کے ہمراہ بری امام سرکا ر کے گدی نشین راجا سرفراز کے نمائندے اکمال ، گولڑہ شریف کے پیر حسام الدین گیلانی ، ان کے صاحبزادے معین الحق گیلانی ، سہون شریف کے گدی نشین سید مہدی شاہ اور تنظیم الخوان کے سربراہا امیر اکرم ایوان سے علیحدہ علیحد ہ ملاقاتیں کی اور ایم کیو ایم کے زیر اہتمام 9مارچ کو لاہور میں منعقد ہونے والی’’صوفیاء کرامؒ کانفرنس ‘‘میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ آج پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے ایسے حالات میں تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنی تمام رنجشیں بھلا کر متحد ہونا پڑے گا اور صوفیاء کرامؒ کی تعلیمات کے مطابق امن و آشتی کے پیغام کو ملک کے کونے کونے میں پھیلانے کیلئے عملی جدوجہد کرنی ہوگی اور یہی ایک واحد راستہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہم پاکستان اور پاکستان کی عوام کو اس دہشت اور خوف کے عالم سے نکال سکتے ہیں۔ اراکین نے رابطہ کمیٹی نے کہا کہ 9مارچ کو لاہور میں منعقد ہونے والی ’’صوفیاء کرامؒ کانفرنس ‘‘ یہ ثابت کردیگی کہ ایم کیو ایم ملک کی واحد جماعت ہے جو اولیاء و صوفیاء کرامؒ کے پیغام کو ملک کے کونے کونے میں پھیلارہی ہے جس سے عوام الناس میں محبت و امن کے جذبے کوفروغ ملے گا ۔اس موقع پر ان تمام حضرات نے ایم کیو ایم کی جانب سے ملک میں قیام امن کے کاوشوں کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔