ایم کیوایم کے زیر اہتمام لاہور میں ہونے والے ’’صوفی کنونشن‘‘ کے انعقاد کے سلسلے میں تعاون کرنے پر حکومت پنجاب سے قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار تشکر
قائد تحریک الطاف حسین کی کراچی میں رابطہ کمیٹی سے گفتگو۔ مختلف تنظیمی معاملات اور لاہور میں ہونے والے صوفی کنونشن کے انعقاد کے سلسلے میں مختلف امور پر تبادلہ خیال
لندن۔۔۔ 2 مارچ 2014ء
متحدہ دقومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے اتوار 9 مارچ کوایم کیوایم کے زیراہتمام لاہورمیں ہونے والے ’’ صوفی کنونشن‘‘ کے انعقادکے سلسلے میں بھرپور تعاون کرنے پر حکومت پنجاب کا شکریہ اداکیاہے ۔ وہ آج کراچی میں رابطہ کمیٹی سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے مختلف تنظیمی معاملات اور لاہور میں ہونے والے صوفی کنونشن کے انعقاد کے سلسلے میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پررابطہ کمیٹی نے جناب الطاف حسین کوصوفی کنونشن کے سلسلے میں اب تک کئے گئے انتظامات سے آگاہ کیا۔ جناب الطاف حسین نے ان انتظامات پراطمینان کااظہارکیااوراس سلسلے میں کام کوتیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ جناب الطا ف حسین نے 9 مارچ کے صوفی کنونشن کے انعقادکے سلسلے میں بھرپورتعاون کرنے پر پنجاب کی حکومت،بیوروکریسی، انتظامیہ اورپولیس کا شکریہ اداکیا۔