مجلس وحدت المسلمین کی مرکزی شوریٰ کی جانب سے افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم کیوایم کی ریلی کی مکمل حمایت کا اعلان
مجلس وحدت المسلمین ایم کیوایم کے ہرا س اقدام کی حمایت کریگی جو دہشت گردی کے خلاف اور ملک کی سلامتی اور بہتری کیلئے ہو
کراچی۔۔۔22،فروری2014ء
مجلس وحدت المسلمین کی مرکزی شوری کے اراکین نے متحدہ قومی موومنٹ کے تحت بروز اتوار کو پاک افواج ، رینجرز ،پولیس اور دیگر سرکاری اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی کے اقدام کو زبردست انداز میں سراہاہے۔ انہوں نے طالبان کی جانب سے غیر انسانی سلوک اور سیکورٹی اہلکاروں سمیت معصوم عوام کو بے دری سے قتل و غاتگری کے واقعات پر شدید مذمت کا اظہار کر تے ہوئے کہاکہ مجلس وحدت المسلمین ایم کیوایم کے ہرا س اقدام کی حمایت کریگی جو دہشت گردی کے خلاف اور ملک کی سلامتی اور بہتری کیلئے ہو۔ انہوں نے تمام محب وطن پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ اتوار کو ایم کیوایم کی اظہار یکجہتی ریلی میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کر کے ثابت کریں کے وہ دہشت گردی کے خلاف ہے۔