Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوامی یکجہتی ریلی کے سلسلے میں عزیزآبادکراچی اور لندن سیکریٹریٹ میں ایمرجنسی نافذ


عوامی یکجہتی ریلی کے سلسلے میں عزیزآبادکراچی اور لندن سیکریٹریٹ میں ایمرجنسی نافذ
 Posted on: 2/21/2014
عوامی یکجہتی ریلی کے سلسلے میں عزیزآبادکراچی اور لندن سیکریٹریٹ میں ایمرجنسی نافذ 
ریلی کے انتظامات کے سلسلے میں کراچی اور لندن میں رابطہ کمیٹی کے ارکان کے اجلاس جاری
رابطہ کمیٹی اور ایم کیوایم کے دیگر شعبہ جات کے ارکان سے قائد تحریک الطاف حسین کاخطاب
طالبان دہشت گردوں کے خلاف اورمسلح افواج ، رینجرز اورایف سی سمیت دیگر اداروں کے افسران وجوانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ’’عوامی یکجہتی ریلی‘‘ کے انعقادکا اعلان
جمعہ کو رات گئے رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مختلف شعبہ جات کے ارکان کے ہمراہ شاہراہ قائدین کا دورہ کیا
48 گھنٹے کے مختصر نوٹس پر عوامی یکجہتی ریلی کوکامیاب بنانے کیلئے لندن اور کراچی میں ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان مسلسل مصروف عمل

لندن۔۔۔21، فروری 2014ء
عوامی یکجہتی ریلی کے سلسلے میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیزآباد اور ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ریلی کے انتظامات کے سلسلے میں کراچی اور لندن میں رابطہ کمیٹی کے ارکان کے اجلاس جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری طالبان کی دہشت گردی اور قتل وغارتگری کے خلاف اور ان دہشت گردوں کے ہاتھوں بے رحمی سے شہید کیے جانے والے مسلح افواج ، رینجرز، فرنٹیئر کانسٹیبلری، پولیس اور دیگر شہیدوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم کیوایم کے تحت عوامی یکجہتی ریلی کے انعقاد کے سلسلے میں لندن اور کراچی میں ایم کیوایم کے ذمہ داران اورکارکنان کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔
ریلی کے انعقاد کے اعلان سے قبل ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی لندن اور کراچی کے ارکان کا مشترکہ اجلاس ہوا ۔بعدازاں رابطہ کمیٹی اور ایم کیوایم کے دیگر شعبہ جات کے ارکان سے قائد تحریک جناب الطاف حسین نے خطاب کیااور تمام شعبہ جات کے ذمہ داران سے صلاح ومشورے کے بعد طالبان دہشت گردوں کے خلاف اور مسلح افواج ، رینجرز اورایف سی سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے افسران وجوانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ’’عوامی یکجہتی ریلی‘‘ کے انعقادکا اعلان کیا۔
یکجہتی ریلی کے انعقادکے اعلان کے فوری بعد جمعہ کو رات گئے رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کراچی تنظیمی کمیٹی ، لیبرڈویژن ، اے پی ایم ایس،شعبہ اطلاعات اور اور دیگرشعبہ جات کے ارکان کے ہمراہ شاہراہ قائدین نزد نورانی کباب ہاؤس کا دورہ کرکے یکجہتی ریلی کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا اور مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دیکر انہیں مختلف ذمہ داریاں تفویض کیں جبکہ ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات، سیکٹرز اوریونٹوں کے ذمہ داران کی جانب سے بینرز اورپلے کارڈز کی تیاری کا سلسلہ شروع کردیا گیاہے ۔48 گھنٹے کے مختصر نوٹس پر عوامی یکجہتی ریلی کوکامیاب بنانے کیلئے لندن اور کراچی میں ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان مسلسل مصروف عمل ہیں۔

12/12/2024 9:26:06 PM