پشاورکےقریب طالبان دہشت گردوں کےحملےمیں فوج کےمیجرکی شہادت کے واقعہ پرایم کیوایم کےقائدالطاف حسین کااظہارمذمت
ایک طرف مذاکرات کاکھیل جاری ہے اوردوسری جانب مسلح افواج ،اورپولیس کے افسروں ،جوانوں کوشہیدکیاجارہاہے
دوروزقبل پنجاب کے شہرخانیوال میں بھی طالبان دہشت گردوں کے حملے میں حساس ادارے کے ایک میجر شہید ہوگئے تھے،ایف سی کے 23اہلکاروں کوسفاکی سے ذبح کرکے لاشوں کی بیحرمتی کی گئی
سفاک طالبان دہشت گردوں کاہاتھ روکنے کے بجائے ان سے امن کی بھیک مانگی جارہی ہے
وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے فیصلےمیں مزید تاخیر نہ کریں
آخرارباب اختیار کو مز یدکتنے فوجی افسروں،جوانوں اور شہریوں کی ہلاکت کاانتظارہے؟
انسانیت کے دشمن طالبان کے حمایتی بھی دین اسلام، مسلمانوں ،انسانیت اورملک وقوم کے دشمن ہیں
طالبان دہشت گردوں کے ساتھ ان کے حمایتیوں کے خلاف بھی ایکشن ضروری ہے
عوام ا نسانیت دشمن طالبان کے حمایتی سیاسی ومذہبی رہنماؤں اورسیاسی جماعتوں کابھی بائیکاٹ کریں
لندن ۔۔۔18 فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پشاور کے قریب طالبان دہشت گردوں کے حملے میں فوج کے ایک میجرکی شہادت کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک طرف مذاکرات کاکھیل جاری ہے اوردوسری جانب مسلح افواج ،نیم فوجی اداروں اورپولیس کے افسروں ، جوانوں پردہشت گردحملے ہورہے ہیں اورافسروں اورجوانوں کوشہیدکیاجارہاہے۔دوروز قبل طالبان دہشت گردوں نے فرنٹیئرکانسٹبلری کے 23 جوانوں کوبیدردی سے شہیدکیا۔سفاک دہشت گردوں نے ایف سی کے ان اہلکاروں کے سفاکی سے نہ صرف گلے کاٹے بلکہ ان کی سربریدہ لاشوں کوگاڑی سے پھینک کرسڑک پرگھسیٹا اورلاشوں کی بے حرمتی کی وڈیوبھی جاری کی۔آج ان طالبان دہشت گردوں نے فوج کے قافلے پر حملہ کرکے فوج کے ایک میجرکوشہیدکردیا۔بعض میڈیارپورٹس کے مطابق دوروزقبل بھی پنجاب کے شہرخانیوال میں طالبان دہشت گردوں کے حملے میں حساس ادارے کے ایک میجردانش شہید ہوگئے تھے اس طرح گزشتہ دوروز کے دوران دہشت گردوں کے ہاتھوں فوج کے دومیجراورایف سی کے 23اہلکارشہیدہوچکے ہیں مگر یہ افسوس کی بات ہے کہ اتنے بڑے واقعات کے باوجودبھی طالبان دہشت گردوں کاہاتھ روکنے کے بجائے ان سے امن کی بھیک مانگی جارہی ہے ۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میں وزیراعظم نوازشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اللہ اور رسولؐ کا واسطہ دیکراپیل کرتاہوں کہ خدارا اس سنگین صورتحال کافوری نوٹس لیں اوردہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے فیصلے میں مزید تاخیر نہ کریں۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخرارباب اختیار کومزیدکس بات کاانتظارہے؟ آخر انہیں مزیدکتنے فوجی افسران، سپاہیوں اور شہریوں کی ہلاکت کاانتظارہے؟ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جولوگ طالبان کی جانب سے کھلی ملک دشمن سرگرمیوں اورقتل وغارتگری کے واقعات کے باوجودان سے مذاکرات ،مذاکرات کی تسبیح پڑھ رہے ہیں اورجوطالبان کے حمایتی ہیں وہ بھی ملک وقوم کے کھلے دشمن ہیں،انسانیت کے دشمن طالبان کے حمایتی بھی دین اسلام، مسلمانوں اورانسانیت کے دشمن ہیں لہٰذا جہاں طالبان دہشت گردوں کے خلاف ایکشن کی ضرورت وہاں ان کے حمایتیوں کے خلاف بھی ایکشن ضروری ہے۔ جناب الطا ف حسین نے پاکستان کے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ انسانیت دشمن طالبان کے حمایتی سیاسی ومذہبی رہنماؤں اورسیاسی جماعتوں کابھی بائیکاٹ کریں۔ جناب الطا ف حسین نے طالبان دہشت گردوں کے حملے میں شہیدہونے والے پاک فوج کے میجرجہانزیب شہید، میجردانش شہید اوردیگرشہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہیدوں کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورتمام لواحقین کوصبر جمیل عطاکرے۔