ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹرکے ہمدردمحمدعارف کوبھی سرکاری اہلکاروں نے دوروزتک انسانیت سوزتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ماورائے عدالت قتل کردیا گیا
محمدعارف کوجمعرات کے روز سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے گھرسے پرنٹنگ پریس جاتے ہوئے گرفتارکیاتھا
محمدعارف کی گرفتاری پرایم کیوایم کی جانب سے جمعرات کوہی میڈیاپربیان بھی جاری کیاگیا تھا
محمدعارف کے اہل خانہ نے ان کی بازیابی کے لئے عدالت میں پٹیشن بھی دائر کی تھی
محمدعارف کی لاش آج سائٹ کے علاقے میں ناردرن بائی پاس کے قریب پائی گئی ۔
محمدعارف کے جسم پر بہیمانہ تشددکے نشانات موجودہیں
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے محمدعارف کے ماورائے عدالت قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت
کراچی ۔۔۔15 فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے دیگرکارکنوں کی طرح آج ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹرکے ہمدردمحمدعارف کوبھی سرکاری اہلکاروں نے دوروزتک انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ماورائے عدالت قتل کردیا ہے۔محمدعارف کوجمعرات کے روز سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے اس وقت گرفتارکیاتھاجب وہ اپنے گھرسے پرنٹنگ پریس جارہے تھے۔محمدعارف کی گرفتاری پر انکے اہل خانہ کی تشویش پر ایم کیوایم کی جانب سے جمعرات کوہی میڈیاپربیان بھی جاری کیاگیا تھاجبکہ محمدعارف کے اہل خانہ نے ان کی بازیابی کے لئے عدالت میں پٹیشن بھی دائر کی تھی لیکن سرکاری اہلکاروں کی جانب سے ان کے اہل خانہ کوان کے بارے میں کچھ نہیں بتایاگیا اورآج ان کی لاش سائٹ کے علاقے میں ناردرن بائی پاس کے ساتھ ہمدردیونیورسٹی کے قریب پائی گئی ہے ۔ محمدعارف کے جسم پر بہیمانہ تشددکے نشانات موجودہیں۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے محمدعارف کے ماورائے عدالت قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ رابطہ کمیٹی اس واقعہ پر آج شام پانچ بجے نائن زیروپرہنگامی پریس کانفرنس کرے گی۔