رینجرزکےاس بیان کوسختی سےمستردکرتےہیں کہ رینجرزکےاہلکارماورائےعدالت قتل ،گرفتارشدگان پربہیمانہ تشددکرنےاورگرفتارشدگان کولاپتہ کرنےمیں ملوث نہیں ہیں۔ الطاف حسین
اگرحکومت، انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کی عدالتیں پاکستان میں قائم کرےتوایم کیوایم کےسینکڑوں کارکنان اس بات کےثبوت وشواہد مہیاکریں گےکہ رینجرزکےاہلکارگرفتارشدگان پرنہ صرف تھرڈ ڈگری تشددکرتےہیں بلکہ پوری مہاجرقوم کوانتہائی غلیظ مغلظات بکتےہیں
رینجرزجھوٹ کاسہارا لینےکےبجائےاپنےگناہوں کااعتراف کرکےاللہ کےحضوراورعوام سےمعافی کےطلبگارہوں
وزیراعظم نوازشریف، وزیرداخلہ چوہدری نثاراورآرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی میں جاری آپریشن میں ایم کیوایم کونشانہ بنانے، اسکے کارکنوں کو ماورائےعدالت قتل کرنےاورگرفتارکرکے لاپتہ کرنے کاعمل بندکرائیں
ارباب اختیاراس بات کویادرکھیں کہ اللہ کے ہاں دیرہے اندھیر نہیں اور اللہ کی لاٹھی بے آوازہوتی ہے
لندن ۔۔۔15 فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے رینجرزکے اس بیان کوسختی سے مسترد کردیاہے جس میں رینجرزکے ذرائع نے ملکی وبین الاقوامی ذرائع ابلاغ کویہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ رینجرزکے اہلکارماورائے عدالت قتل ، گرفتارشدگان پر بہیمانہ تشددکرنے اورگرفتارشدگان کوبہیمانہ تشددکے بعدنیم مردہ حالت میں لاپتہ کرنے میں ملوث نہیں ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اگرحکومت پاکستان ، انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس سے رابطہ کرکے اس کی عدالتیں پاکستان میں قائم کرے توایم کیوایم کے سینکڑوں گرفتارکارکنان اس بات کے ثبوت وشواہد مہیاکریں گے کہ رینجرزکے اہلکارنہ صرف اپنے حکام بالاکے اشارے پر گرفتارشدگان پربہیمانہ طریقے سے تھرڈ ڈگری تشددکرتے ہیں بلکہ پوری مہاجرقوم کوپنجابی زبان میں انتہائی غلیظ مغلظات بکنے کے بعدانہیں دھمکی دیتے ہیں کہ’’ ہم تمہاری نسلیں مٹانے کے لئے آئے ہیں، اگرمہاجر اپنی زندگی بچاناچاہتے ہیں توواپس انڈیابھاگ جائیں ‘‘۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم میاں نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مجھ کو بھی روزمحشر اللہ کے یہاں جواب دیناہے لیکن آپ سب کوبھی اللہ کے یہاں جواب دیناہوگا جہاں نہ کوئی وردی کام آئے گی نہ کرسی ، نہ ہی کسی کاکوئی بڑے سے بڑامنصب کام آئے گااورنہ ہی مال ودولت کام آسکے گی۔ لہٰذا میں ان ارباب اختیارسے یہ اپیل بھی کرناچاہوں گا کہ وہ کراچی میں جاری آپریشن میں صرف اورصرف ایم کیوایم کونشانہ بنانے، اس کے کارکنوں کوتشدد کانشانہ بنانے، انہیں ماورائے عدالت قتل کرنے اورگرفتارکرنے کے بعد لاپتہ کرنے کاعمل بندکرائیں ورنہ اس بات کویادرکھیں کہ اللہ کے یہاں دیرہے اندھیر نہیں اور اللہ کی لاٹھی بے آوازہوتی ہے ۔ رینجرزکے ذرائع جھوٹ کاسہارا لینے کے بجائے اپنے گناہوں کاعوام میں اعتراف کرکے اللہ کے حضور اورعوام سے معافی کے طلبگارہوں، اسی میں ملک اورقوم کی بھلائی ہے ۔