ایم کیوایم کینیڈا کے زیر اہتمام کینیڈاکے تمام شہروں میں الطاف حسین سے اظہار یکجہتی اور عہد وفا کے اجتماعات کا انعقاد
جناب الطاف حسین سے عوام وکارکنان کے مضبوط رشتہ میں کوئی بھی سازش دراڑ نہیں ڈال سکتی،آصف قاضی
پاکستان کا دو فیصد استحصالی طبقہ بین الاقوامی سطح پر گٹھ جوڑ کرکے جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کو نشانہ بنا رہا ہے
کینیڈا۔۔۔06، فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کینیڈا کے زیرا ہتمام بڑے شہروں ٹورانٹو ، کیلگری ، مونٹریال اور ایڈمنٹن میں قائد تحریک جناب الطا ف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں جناب الطاف حسین سے تجدید عہدوفا بھی کی گئی ۔ اجتماعات میں ایم کیوایم کینیڈا کے سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی ، جوائنٹ آرگنائزر مسعود حسین ، اراکین سینٹرل کمیٹی ،مختلف شعبہ جات کے اراکین ، یونٹ انچارجز و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اظہار یکجہتی اجتماعات کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کینیڈا کے سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین کی کردار کشی اور انہیں بدنام کرنے کے اوچھے ہتھکنڈوں کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں اظہار یکجہتی کے اجتماعات منعقد ہوئے اور ایم کیوایم کینیڈا نے بھی جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے اجتماعات منعقد کرکے ثابت کردیا ہے کہ جناب الطاف حسین اور کارکنان کے مضبوط رشتہ میں کوئی بھی سازش دراڑ نہیں ڈال سکتی اور ایسی تمام سازشیں ماضی کی طرح ریت کی دیوار ثابت ہوں گی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے 2فیصد استحصالی طبقہ کو جناب الطاف حسین کے خلاف میں ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی ہے لیکن عقل سے عاری ملک پر قابض یہ دو فیصد استحصالی طبقہ ملک کے نازک ترین حالات میں بھی اپنی روش برقراررکھے ہوئے ہے اور بین الاقوامی سطح پر اپنے جیسے ہم خیال عناصر کا گٹھ جوڑ کرکے جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کو نشانہ بنارہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔اجتماعات کے شرکاء وقفے وقفے سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حق میں فلک شگاف نعرے لگا کر یکجہتی کا اظہار بھی کرتے رہے ۔ دریں اثناء جی ٹی اے یونٹ کے تحت عید میلاد النبیؐ کا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں ٹورانٹو کے نامور نعت خواں حضرات اور کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ پر نور محفل ؐ میں حاضرین نے اپنے دلوں کو عشق رسول ؐ سے منور کیا اور محفل ؐ کے انعقا دپر ایم کیوایم کی کوشش کو سراہا ۔ اس موقع پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی دازی عمر ، صحت و تندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعا ئیں بھی کی گئیں ۔