Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہر کراچی کا فیصلہ آگیا ہے ، اب قائد تحر یک الطاف حسین کے خلاف کسی بین الاقوامی فیصلے کی کوئی اوقات نہیں ہے ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


شہر کراچی کا فیصلہ آگیا ہے ، اب قائد تحر یک الطاف حسین کے خلاف کسی بین الاقوامی فیصلے کی کوئی اوقات نہیں ہے ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 2/2/2014 1
شہر کراچی کا فیصلہ آگیا ہے ، اب قائد تحر یک الطاف حسین کے خلاف کسی بین الاقوامی فیصلے کی کوئی اوقات نہیں ہے ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
ایم کیوایم کسی بھی ادارے کو چاہے وہ کتنا ہی بڑاکیوں نہ ہوعدالت اور پراسیکیوٹر نہیں بننے دیگی ، ڈاکٹر فاروق ستار 
سازشی عناصریہ جان چکے ہیں کہ جناب الطاف حسین کی آواز کودبائے بغیر ملک میں طالبانائزیشن نہیں ہوسکتی ، حیدر عباس رضوی 
اگرہم جسم ہیں تو روح الطاف حسین ہیں اور جسم میں دوڑنے والا خون بھی الطاف حسین ہے 
عامر خان،اشفاق منگی،میاں عتیق،یوسف شاہوانی،اسلم آفریدی،فیصل سبزواری،نبیل گبول،کشورزہرا،طاہرکھرکھر،وقارحسین انورجاویداوردیگرکاقائد تحریک جناب الطاف حسین سے اظہا ریکجہتی کیلئے نیو ایم اے جناح روڈ پر منعقدہ اظہاریکجہتی مظاہرے 
کراچی ۔۔۔2، فروری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر کسی کو الطاف حسین پر کوئی مقدمہ قائم کرنا ہے اور چلانا ہے توپہلے اظہار یکجہتی کے لاکھوں افراد کے خلاف مقدمہ چلایاجائے کیونکہ اگر الطاف حسین مجرم ہیں تو ہم سب لوگ شریک جرم ہیں اور ہم سب پر مقدمہ چلایاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ قیادت وہ صلاحیت ہے جو بصیرت کو حقیقت میں تبدیل کردیتی ہے اور آج سورج غروب ہونے سے پہلے اس شہر کا فیصلہ آگیا ہے اور اب قائد تحر یک الطاف حسین کے خلاف کسی بین الاقوامی فیصلے کی کوئی اوقات نہیں ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کے روز مزار قائد سے متصل نیو ایم اے جناح روڈ پر منعقدہ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ عظیم الشان اجتماع کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جلسہ عام میں شرکاء نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کی جس کے باعث کیپری سینما ، تین ہٹی اور چاروں جانب عوام کے سر ہی سر دکھائی دیئے اور کوئی جناب الطاف حسین سے اپنی والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کرتا دکھائی دیا ۔ جلسہ عام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اہل کراچی کو سلام محبت اور عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج شہر میں عوام کی عدالت سجی ہے جس نے اپنا فیصلہ دیدیا ہے اورآج اہل کراچی جناب الطاف حسین پر محبت نچھاور کرنے کیلئے جمع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب اس شہر پر عرصہ حیات تنگ تھا ، لشکر کشی تھی ، نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیاجارہا تھا اس وقت بھی یہ شہر اپنے قائد الطاف حسین سے اسی طرح کا اظہا رعقیدت پیش کرتا رہا ہے اور عقیدت کے ان انداز ہمیشہ دوام رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ جب الطاف حسین اور ایم کیوایم کا چہرہ بگاڑنے ، جھکانے اوردبانے کی کوشش کی گئی تو عوام ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار کی مانند متحد ومنظم نظر آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ٹرائل سرحدیں عبور کرکے اب ملک سے بین الاقوامی ہوگیا ہے لیکن کل جس طرح ان لوگوں کوجو ہمارے خلاف پروپیگنڈے کررہے تھے انہیں اپنے الفاظ چبانے پڑے اور واپس لوٹانے پڑے انشاء اللہ وہ دن جلد آئے گا جب پوری دنیا میں کوئی بھی الزام لگائے گا تو اسے آپ سے اور آپ کے قائد جناب الطاف حسین سے معافی مانگنی پڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ہمیشہ صبر کا درس دیا ہے ، کروڑوں عوام الطاف حسین کے کہنے پر صبر کرتے ہیں اور آنسو پی جاتے ہیں لیکن جب الطاف حسین پر آنچ آئے تو وہ جانیں دینے پر اتر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین ہی ہمارا سنگ میل اور منزل ہے اور ہر زبان ، مسلک اور مذاہب سے تعلق رکھنے والا الطاف حسین ہے اور آج سب نے جمع ہوکر فیصلہ دے رہے ہیں کہ یہ شہر الطاف حسین کا تھا اور رہے گا ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اظہار یکجہتی جلسہ میں جناب الطاف حسین سے اظہار محبت کیلئے آنے والے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور جناب الطاف حسین کی جانب سے زبردست سلام تحسین اور خراج عقیدت پیش کیا ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن و قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اگر ایک عالمی نشریاتی ادارہ اور اس کی ایک ٹیم انویسٹی گیٹر ، پراسیکیوٹر اور عدالت بننا چاہتی ہے تو متحدہ قومی موومنٹ اپنی آئینی و جمہوری جدوجہد سے کسی بھی ادارے کوعدالت اور پراسیکیوٹر 
نہیں بننے دیگی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے کالے انگریزوں کی طرح گورے انگریزوں کو بھی جناب الطاف حسین کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈاہ واپس لینا ہوگا یہ پروپیگنڈہ صحافتی بددیانتی اور آزادی صحافت کے منافی ہے اور پاکستان کے استحکام کے خلاف بھی گھناؤنی سازش ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ مظاہرہ ’’ٹو اِن ون ‘‘ہے اور بیک وقت قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ساتھ یکجہتی کے اظہار اور جھوٹوں کو ان کی اوقات یاد دلانے کا مظاہرہ بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ غلط فہمی ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کا گراف نیچے جارہا ہے آج یہاں پر الطافیوں اور انقلابیوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ایم کیوایم قومی سطح کی جماعت بن چکی ہے اور مظلوموں کے اتحاد نے مخالفین اور جھوٹوں کی غلط فہمی کو ہم نے دریا برد کردیا ہے ۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے کہاکہ ہمارے برادر اسلامی ملک افغانستان میں روس کا حملہ ، روس کے اترنے کے بعد وہاں پر امریکا موجود ہونا،امریکہ اور روس کی موجودگی میں طالبان کا بنایاجانا ،یہ نعرہ لگانا کہ ہم اپنی سرزمین کو غیر ملکی سے نجات دلانا چاہتے ہیں یا طالبان کا بنایا جانا اتفاق تھا تو ایسا سمجھنے والے لوگ کتنے معصوم ہیں ؟ ۔ انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے ذریعے اس پورے خطے کو استعمال کرکے افغانستان کو پاکستان کیلئے استعمال کرکے دنیا کی ایک طاقت دوسری کو نیچا دیکھا رہی ہے ، لوگ پاکستانی ، مسلمان اور افغانی مررہے تھے اور فتح و شکست کسی اور کا مقدر تھی۔پاکستان میں جمہوریت کا تختہ الٹ کر جنرل ضیاء الحق کو لاکر بیٹھایاجانا اتفاق نہیں تھا یہ اسٹرٹیجی تھی اور جنرل ضیاء کے ذریعے طالبان کو بنایا گیا اور ایندھن کے طور پر استعمال کرنا عالمگیر سازش تھی ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین وہ واحد پاکستان کے سیاسی رہنما ہیں کہ ان کا نکتہ نظر کوئی بھی تبدیل نہیں کرسکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین سے اظہا ریکجہتی کا جلسہ کیپری سینما ، تین ہٹی اور جیل روڈ تک بھرا ہے اور ہر جانب سر ہی سر ہیں۔انسانوں کا یہ لاکھوں کا مجع صرف اور صرف جناب الطاف حسین سے اپنے اظہار عقیدت اور یکجہتی کیلئے یہاں موجود ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سازشی عناصر یہ جان چکے ہیں کہ جناب الطاف حسین کی آواز کو جب تک دبایا نہیں جائے گا اس وقت تک ملک میں طالبانائزیشن نہیں ہوسکتی ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان نے کہا کہ اظہار یکجہتی جلسہ کے لاکھوں شرکاء نے ثابت کردیا گیا ہے کہ وہ جناب الطاف حسین کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ جناب الطاف حسین کے نہ بکنے اور جھکنے والے ساتھی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کو جناب الطاف حسین سے لاکھ کوششوں کے باوجود جدا نہیں کیا جاسکتا ،برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم جسم ہیں تو روح الطاف حسین ہیں اور جسم میں دوڑنے والا خون الطاف حسین ہے اور جب جب ظالموں نے سازشیں کی جناب الطاف حسین کا قد اور بلند ہوا ہے ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ ایک پرامن اور جمہوری سیاسی جماعت ہے اور پاکستان کی تاریخ رہی ہے کہ ایم کیوایم کے خلاف جب بھی مظالم ڈھائے گئے ایم کیوایم نے کبھی بدلہ نہیں لیا اور پرامن سیاسی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھی۔انہوں نے کہاکہ برطانوی نشریاتی ادارے نے جناب الطاف حسین کی پاک دامن شخصیت پر داغ لگانے کی کوشش کی ہے اور ملک کے مظلوم عوام پر وار کیا ہے ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی سازش صرف جناب الطاف حسین کے خلاف نہیں بلکہ ملک کے خلاف ہے اور ہم ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کی مظلوم قومیتوں کو اب سمجھ لینا چاہئے کہ ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے اور اس صورتحال میں روشن مستقبل صرف جناب الطاف حسین ہی ملک و قوم کو دے سکتے ہیں ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے اظہار یکجہتی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین تنہا نہیں ہیں اور ان کے ساتھ ملک کی تمام مظلوم قومیتوں کے عوام ہیں اور مظلوم قومیتوں کے عوام جناب الطاف حسین کے خلاف کسی سازش کو برداشت نہیں کرسکتے اور اپنی جانیں قربان کر دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کی تمام صوبوں کی مظلوم قومیتوں کے عوام کے دل جناب الطاف حسین کے ساتھ ڈھڑکتے ہیں اور اسی لئے جناب الطاف حسین کے خلاف نت نئی سازشوں کے جال بنے جاتے ہیں ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم شاہ آفریدی نے کہاکہ آج مزار قائد اعظم پر قائد تحریک جناب الطا ف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان کو بچانے والے جمع ہیں ، فکر الطاف کو خریدا نہیں جاسکتا اور نہ ہی جھکایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو بچانا ہے توملکی اور بین الاقوامی سطح پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف میڈیا ٹرائل اور سازشوں کا سلسلہ بند کیاجائے۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فیصل سبزواری ، حق پرست اسمبلی نبیل گبول ،کشورزہرا، وقارحسین شاہ،طاہرکھوکھرسمیت دیگرنے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجتماع مظلوموں کے قائد سے مظلوم عوام کی اظہا ریکجہتی کا ہے اور ہم سب الطاف حسین ہیں اورانہی کے بازو ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کیوں کہتے ہیں یہ کہ ہم لطاف حسین ہیں اس کا جواب یہ ہے کہ الطاف حسین کے پاس پاکستان کے مسائل اور مشکلات کا حل موجود ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم چھوٹے سے بڑے ہوگئے ہیں ہم لیکن جناب الطاف حسین کے خلاف منفی پروپیگنڈا آج بھی جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم آزادی اظہار کی داعی ہے اور جناب الطاف حسین کو میڈیا ٹرائل کے کٹہرے میں بے بنیاد طور پر کیوں کھڑا کیا گیا ہے ؟۔انہوں نے کہا کہ پیسوں لے کر ایوانوں کی سیٹیں نہ بیچنا ، ملک کے فرسودہ نظام سے بغاوت کرنا ،وطن عزیز کی سالمیت اور استحکام کو بلند رکھنا ،مظلوم قومیتوں اور اکائیوں کے لئے مساوی حقوق مانگنا ، حقوق کی جدوجہد میں جناب الطاف حسین کے بھائی اوربھتیجے سمیت ہزاروں کارکنوں کی شہادت کے باوجود پاکستان کا نعرہ بلند کرنے کی سوچ الطاف حسین کا جرم ہے ۔ 

1/20/2025 2:33:03 PM