Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جب تک فلسطین کی آزاد اورخودمختار ریاست قائم نہیں ہوجاتی، اس وقت تک اسرائیل کو تسلیم نہ کیا جائے۔ الطاف حسین


 جب تک فلسطین کی آزاد اورخودمختار ریاست قائم نہیں ہوجاتی، اس وقت تک اسرائیل کو تسلیم نہ کیا جائے۔ الطاف حسین
 Posted on: 5/30/2026

جب تک فلسطین کی آزاد اورخودمختار ریاست قائم نہیں ہوجاتی، اس وقت تک اسرائیل کو تسلیم نہ کیا جائے۔ الطاف حسین
 فیلڈ مارشل عاصم منیر،موجودہ حکومت اورتمام ارباب اختیار سے امید کرتا ہوں کہ وہ عوام
 کے احساسات و جذبات، خواہشات اورامنگوں کااحترام کریں گے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ جوصبح شام اپنے بیانات بدلتے رہتے ہیں، جوصدرمنتخب ہونے سے قبل یوکرین جنگ بند کرنے اورفلسطین کامسئلہ حل کرانے کے اپنے اعلان پرعمل نہیں کراسکے تھے، انہوں نے پہلے سے موجود تنازعات کوحل کرانے کے بجائے ایک نیامحاذ کھول دیا اور اسرائیل کے ساتھ ملکر ایران پر چڑھائی کردی،جب تمام تربمباری اورشدید حملوں کے باوجود ایران کوفتح نہ کیاجاسکااوراس پر قبضہ نہ کیا جاسکا تو امریکہ کوبالآخر ایران سے مذاکرات کی میزپربیٹھنا پڑا۔مذاکرات کے دوران بھی امریکہ کی جانب سے ایران کودھمکیاں اورڈکٹیشن دی گئیں لیکن ایران کی حکومت اورعوام نے ان دھمکیوں اور ڈکٹیشن کوتسلیم نہیں کیا توصدرٹرمپ نے ان مذاکرات کے دوران ایک نیا تنازعہ کھڑاکردیا ہے اورپیغمبر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے نام سے ”ابراہم اکارڈ“ پیش کردیا ہے اور29مئی کووائٹ ہاؤس میں اپنی کابینہ کے ساتھ اجلاس کے موقع پر صدرٹرمپ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ایران، سعودی عرب، قطر، اومان اورپاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک سے کہا ہے کہ وہ ”ابراہم اکارڈ“ میں لازماً شامل ہوں۔ صدر ٹرمپ کایہ بھی کہناہے کہ ہم جوفارمولاپیش کررہے ہیں اس کومانا جائے، سعودی عرب، قطر، اومان اورپاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک ہماری بات ماننے کے پابند ہیں۔اس ابراہم اکارڈ کی جوشقیں اب سامنے آرہی ہیں ان کے تحت اسرائیل سے سفارتی، تجارتی اورہرقسم کے تعلقات قائم کرنے ہوں گے۔یعنی ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے والے تمام اسلامی ممالک کواسرائیل کولازمی تسلیم کرناہوگا۔
اسرائیل کوتواقوام متحدہ 1949ء میں ایک آزاد ریاست تسلیم کرچکی ہے اورکئی ممالک اسرائیل کوتسلیم بھی کرچکے ہیں لیکن فلسطین کی ریاست کوآج تک تسلیم نہیں کیاگیاہے، اصولی طورپرہوناتویہ چاہیے تھاکہ فلسطین کوایک آزاداورخودمختار ریاست کے طورپرتسلیم کیا جاتا لیکن اس کے بجائے اسلامی ممالک پر دباؤ ڈالاجارہا ہے کہ اسرائیل کوباقاعدہ تسلیم کریں اور ابراہم اکارڈ میں لازمی شامل ہوں۔دوسر ی طرف آبنائے ہرمز کے لئے ایران کے ساتھ ملکر کام کرنے پر اب صدرٹرمپ کی جانب سے اومان کوبھی تباہ کرنے کی دھمکی دی جارہی ہے۔ 
میں ایک پول کے ذریعے عوام سے سوال کرتاہوں کہ جب تک فلسطین کی آزاد اورخودمختار ریاست قائم نہیں ہوجاتی، تب تک کیاپاکستان کواسرائیل کوتسلیم کرنا چاہیے؟ میں نے پول میں عوام کے سامنے جوسوال رکھاتھااس میں 96.12  فیصد حاضرین نے اس کے حق میں ووٹ دیاہے کہ جب تک فلسطین کی آزاد اورخودمختارریاست قائم نہیں ہوجاتی اس وقت تک پاکستا ن کواسرائیل کوکسی بھی صورت میں تسلیم نہیں کرناچاہیے جبکہ 3.88 فیصد یعنی 4 فیصد سے بھی کم لوگوں نے رائے دی ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کوتسلیم کرلیناچاہیے۔
موجودہ حکومت اوراسٹیبلشمنٹ اگر پاکستان میں عوامی سطح پر بھی یہ پول کرالیں تویہی نتیجہ آئے گا۔میں مسلح افواج کے سربراہ فیلڈمارشل عاصم منیر صاحب سے کہتا ہوں کہ آج کے پول میں عوام نے موجودہ حکومت اورتمام ارباب اختیارکویہ واضح پیغام دیدیا ہے کہ جب تک فلسطین کی آزاد اورخودمختار ریاست قائم نہیں ہوجاتی اور اقوام متحدہ اسے ایک آزاد اور خودمختار ریاست کی حیثیت سے تسلیم نہیں کرتی اس وقت تک کسی بھی صورت میں اسرائیل کو تسلیم نہ کیاجائے۔ میں فیلڈمارشل عاصم منیر،موجودہ حکومت اورتمام ارباب اختیار سے امید کرتاہوں کہ وہ عوام کے اس فیصلے کوتسلیم کریں گے اورعوام کے اس مینڈیٹ، ان کے احساسات و جذبات، خواہشات اورامنگوں کااحترام کرتے ہوئے اسرائیل کوتسلیم نہیں کریں گے۔
میں پول میں حصہ لینے والوں کاشکریہ اداکرتاہوں اوراللہ تعالیٰ سے دعا بھی کرتاہوں کہ گزشتہ 78برسوں میں فلسطینیوں کابہت خون بہہ چکاہے، اب کوئی ایساراستہ بنادے کہ فلسطین کی آزاد اورخودمختار ریاست کا قیام عمل میں آجائے اور مظلوم فلسطینیوں کواس ظلم وجبر سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات حاصل ہوجائے۔ 

الطاف حسین 
ٹک ٹاک پر 409  ویں فکری نشست سے خطاب
29  مئی 2026ء


5/30/2026 9:22:41 PM