Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اشفاق منگی اور وسیم اختر کی جسقم کے چیئرمین عبد الواحد آریسر سے عمر کوٹ پریس کلب میں ملاقات


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اشفاق منگی اور وسیم اختر کی جسقم کے چیئرمین عبد الواحد آریسر سے عمر کوٹ پریس کلب میں ملاقات
 Posted on: 1/27/2014
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اشفاق منگی اور وسیم اختر کی جسقم کے چیئرمین عبد الواحد آریسر سے عمر کوٹ پریس کلب میں ملاقات 
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ملاقات میں سندھ دھرتی اور اس کے مستقل باشندوں کیلئے جذبہ خیر سگالی ، اتحاد اور یکجہتی کا اظہار کیا
ملاقات میں سندھ کی سیاسی ، سماجی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال اور رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا 
عمر کوٹ ۔۔۔27، جنوری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اشفاق منگی اور وسیم اختر نے پیر کے روز جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین عبد الواحد آریسر سے عمر کوٹ پریس کلب میں ملاقات کی اور سندھ دھرتی اور اس کے مستقل باشندوں کیلئے جذبہ خیر سگالی ، اتحاد اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر حق پرست ارکان سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی ، پونجو مل ایڈووکیٹ اور جسقم کے وائس چیئرمین اسلم خیر پوری اور پریس سیکریٹری امیر حسن پہنور بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین سندھ دھرتی کی تقسیم ہرگز نہیں چاہتے بلکہ وہ سند ھ کے مستقل باشندوں کے درمیان وسائل کی منصفانہ تقسیم کی بات کررہے ہیں اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو بعض عناصر سندھ دھرتی کی تقسیم سے تعبیر کرکے سندھ کے مستقل باشندوں کے درمیان نفرتیں اور دوریاں پیدا کرنے کی کوششیں کررہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین سندھ دھرتی کے مستقل باشندوں کے اتحاد اور یکجہتی کی علامت ہیں اور سندھ سمیت ملک بھر کے مظلوم و محروم عوام کے حقوق کے حصول کی عملی جدوجہد کررہے ہیں ۔ ملاقات میں عبد الواحد آریسر اور رابطہ کمیٹی کے ارکان نے سندھ میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف کارروائی اورسندھ کی سیاسی ، سماجی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور سندھ دھرتی کے مفاد اور حقوق کے حصول کیلئے کی جدوجہد میں دونوں جانب سے رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔ اس موقع پر عبد الواحد آریسر نے ایم کیوایم کے وفد کا خیر مقدم کیا اور سندھ دھرتی کے تحفظ اور یکجہتی کیلئے اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

9/28/2024 2:26:41 PM