Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عظیم الشان جلسہ عام کی کامیابی صرف بلدیاتی انتخابی مہم کا ہی نہیں بلکہ ایک فیصلہ کن جدوجہد کا آغاز ہے، ڈاکٹر فاروق ستار


عظیم الشان جلسہ عام کی کامیابی صرف بلدیاتی انتخابی مہم کا ہی نہیں بلکہ ایک فیصلہ کن جدوجہد کا آغاز ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 1/5/2014 1
عظیم الشان جلسہ عام کی کامیابی صرف بلدیاتی انتخابی مہم کا ہی نہیں بلکہ ایک فیصلہ کن جدوجہد کا آغاز ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
ہم پاکستان کی قدر و قیمت جانتے ہیں، ہمارے بزرگوں نے ریڈیو پر پاکستان بننے کا اعلان نہیں سنا تھا بلکہ وہ ٹرینوں میں کٹتے ہوئے پاکستان آئے تھے، حیدر عباس رضوی 
جیالا میئر لانے کے خواب دیکھنے والے کراچی کے لاکھوں عوام کا سمندر دیکھ لیں، اسلم آفریدی
حق پرست عوام کے حقوق غصب نہیں کئے جاسکتے اور نہ ہی ان کے وسائل پر اب زیادہ دیر قبضہ برقرار رکھا جاسکتا ہے، یوسف شاہوانی
جناب الطاف حسین نہیں بلکہ پیپلز پارٹی سندھ کو تقسیم کررہی ہے اور اسی نے سندھ تقسیم کی بنیاد رکھی ہے، اشفاق منگی
قوم پرستوں نے اردو بولنے والے سندھیوں پر حملہ کرکے بزدلی کا ثبوت دیا ہے، محترمہ ہیر سوہو
الہ دین گراؤنڈ گلشن اقبال میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ عظیم الشان اور تاریخ ساز جلسہ عام کے لاکھوں شرکاء سے خطاب
کراچی ۔۔۔5، جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر فاروق ستار ، حیدر عباس رضوی ، اشفاق منگی ، یوسف شاہوانی اور اسلم آفریدی نے کہا ہے کہ آج عظیم الشان جلسہ عام کی کامیابی صرف بلدیاتی انتخابی مہم ہی نہیں بلکہ ایک فیصلہ کن جدوجہد کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حیدرآباد میں تاریخی جلسہ عام سے خطاب کے بعد ایم کیوایم کیلئے دل میں بے شمار تعصب رکھنے والے تنگ نظر لوگوں نے ایک بار پھر وہی نعرے لگانے شروع کردیئے ہیں کہ خدانخواستہ ایم کیوایم ملک کو توڑنے کی بات کررہی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کی شام الہ دین گراؤنڈ گلشن اقبال منعقدہ عظیم الشان اور تاریخی ساز جلسہ عام کے لاکھوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ۔ جلسہ عام میں میں تاحد نگا ہ تک عوام کے سر ہی سر دیکھائی دے رہے تھے جبکہ پنڈال کے باہر مین روڈوں پر بھی لاکھوں شرکاء موجود تھے ۔ جلسہ عام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ جلسہ کی کامیابی سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ صرف شہر کراچی ہی نہیں ، حیدرآباد ، سکھر ، میر پور خاص ، نوابشاہ ہی نہیں بلکہ اس مرتبہ سندھ کے دیہی علاقوں سے بھی متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ جب سندھ کے تمام شہروں میں ایم کیوایم کے مئیر کامیاب ہوں گے تو انشاء اللہ تعالیٰ یہاں 4سال بعد سرکلر ریلوے کا نیٹ ورک قائم ہوگا اور بنیادی مسائل سندھ کے حل ہوں گے ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیوایم پر الزامات لگانے والے عناصر کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ جناح پور سازش کے جب جھوٹے نقشے برآمد کئے گئے تھے اس وقت بھی الزام لگایاگیا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان کی دشمن ہے اس بعد حقائق سامنے آگئے اور 17سال بعد سازشیوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤد اجداد نے مسلسل200سال جدوجہد کی ،انہیں سزائے کالا پانی دی گئی،انہوں نے 20لاکھ جانوں کا نذرانہ دیکر یہ وطن قائم کیا تھا ۔انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کی قدر و قیمت جانتے ہیں ، ہمارے بزرگوں نے ریڈیو پر اعلان نہیں سنا تھا کہ پاکستان بن گیا ہے وہ ٹرینوں میں کٹتے ہوئے پاکستان آئے تھے مگر اس کے باوجود غداری کے سرٹیفکیٹ ہمارے حصے میں آرہے ہیں یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی نے کہا کہ آج کراچی کے عوام نے یہ ثابت کردیا ہے کہ حق پرست عوام صرف الطاف حسین کے ساتھ ہیں اور جو لوگ یہ خواب دیکھ رہے ہیں کہ ہم جیالا میئر لائیں گے وہ کراچی کے لاکھوں عوام کا سمندر دیکھ لیں ۔انہوں نے کہاکہ نام نہاد پختون چیمپئن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حق پرست پختون جناب الطاف حسین کے ساتھ ہے اور جلسہ عام میں پختون ہی نہیں سندھی ، بلوچی ، پنجابی ، سرائیکی بھی موجود ہیں ۔ رابطہ کمیٹی کے یوسف شاہوانی نے کہا کہ ظلم اور ریاستی طاقت کے ذریعے حق پرست عوام کے حقوق غصب نہیں کئے جاسکتے اور نہ ہی ان کے وسائل پر اب زیادہ دیر قبضہ برقرار رکھاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین سندھ اور ملک کے مظلوم عوام کے بے تاج بادشاہ ہیں اور ان کی قیادت میں مظلوم عوام حقوق کے حصول حاصل کرکے رہیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین تنہا نہیں ہے بلکہ ان کے ساتھ ملک کی تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد ساتھ ہیں اور ان عناصر کو بتانا چاہتے ہیں کہ جس طریقے سے کراچی میں آپریشن کرکے ظلم کررہے ہیں یہ ظلم بند کیاجائے ورنہ آپ خود بھی اس ظلم کا شکار ہوجاؤ گے ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے جلسہ عام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم سندھ دھرتی کے بیٹے ہیں ، سندھ کے نام نہاد قوم پرست اور پیپلزپارٹی کے رہنما ؤں کو نفرتوں کی سازشوں کو بند کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ، پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت میں ایم کیوایم کے دفاتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور بے گناہ کارکنان کو گرفتار کیاجارہا ہے ایسا لگتا ہے کہ ہمیں کمزور سمجھاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین سندھ کو تقسیم نہیں کررہے ہیں بلکہ پیپلزپارٹی سندھ کو تقسیم کررہی ہے اور سندھ تقسیم کی بنیاد پیپلزپارٹی رکھی ہے ۔ حق پرست رکن صوبائی اسمبلی محترمہ ہیر سوہونے کہا کہ قوم پرستوں نے اردو بولنے والے والے سندھیوں پر حملہ کرکے بزدلی کا ثبوت دیاہے ، قوم پرست ماؤں بہنوں کو کاروکاری کرکے مار دیتے ہیں اندرون سندھ میں مظالم کی روزنانہ دردناک داستانیں رقم ہوتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے حق اور سچ کی بات کی ہے اورنام نہاد قوم پرستوں اور پیپلزپارٹی نے اندرون سندھ کے عوام کو بنیادی حق تک مہیا نہیں کیا اور جناب الطاف حسین کی قیادت میں حق مانگنا جرم ہے تو جناب الطاف حسین کا ہر کارکن یہ جرم کرتا رہے گا ۔

1/2/2025 7:37:37 AM