جناب الطاف حسین کے کارکنان کے حوصلے اور ہمت بہت بلند ہیں جو سخت سردی میں بھی تحریکی کاموں میں مصروٖف ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول
حیدرآباد کی عوام کا بڑی تعداد میں اس سخت سردی کے باوجود جلسہ گاہ میں موجود ہونا کل کے جلسہ عام کی کامیابی کا اعلان ہے
متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رات گئے باغ مصطفی لطیف آباد حیدرآباد گراؤنڈ کا دورہ کیا
حیدرآباد۔۔۔02 ،جنوری،2014 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رات گئے باغ مصطفی گراؤنڈ کا دورہ کیا اور وہاں پر جلسہ عام کی تیاریوں میں مصروف ایم کیوایم کے کارکنان سے ملاقات کی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے کارکنان کے حوصلے اور ہمت بہت بلند ہیں جو رات کے اس پہر اورسخت سردی میں بھی تحریکی کاموں میں مصروٖ ف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی حق پرست عوام کا بڑی تعداد میں اس سخت سردی کے باوجود جلسہ گاہ میں موجود ہونا کل کے جلسہ عام کی کامیابی کا اعلان ہے۔ انہوں نے کارکنان کی جانب سے جلسہ گاہ میں شاندار انتظامات کرنے پر انہیں مبارک باد دی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی ،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین، انجینئر راشد خلجی ،دلاور قریشی ایڈوکیٹ، انجینئر صابرحسین قائمخانی ،زبیر احمد خان بھی موجود تھے اور 03 جنوری کو باغ مصطفی گراؤنڈ میں ہونے والے جلسہ عام کے سلسلے حیدرآباد کی عوام میں بڑی گہما گہمی ، جوش و خروش اور جذبہ پایا جاتا ہے۔