جب فیصلہ ووٹ سے نہیں ہو تو پھر فیصلہ روڈ پر ہوتا ہے اور حق پرست عوام ظالم حکمرانوں کا احتساب کرنا جانتی ہے۔ ڈپٹی کنوئنر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
آرٹیکل 6 صرف پرویز مشرف پر لاگو نہیں ہوتا بلکہ انکے ساتھ اقتدار میں شامل تمام لوگوں پر عائد ہوتا ہے۔ رکن رابطہ کمیٹی و ایم این اے حیدر عباس رضوی
سندھ کی عوام کو بے اختیار رکھنے والے سندھ کی ترقی و خوشحالی کی دشمن ہے۔ رکن رابطہ کمیٹی و ایم این اے رشدگوڈیل
2014انقلاب کا سال ہے اور اس انقلاب کا آغاز حیدرآباد میں ہونے والے ایم کیوایم کے جلسہ عام سے ہورہا ہے۔ رکن رابطہ کمیٹی و ایم پی اے اشفاق منگی
ہماری جدوجہد کا مقصد ملک میں حقیقی تبدیلی ہے اور اس جدوجہد میں ہمیں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ رکن رابطہ کمیٹی افتخار رندھاوا
لطیف آباد الحرام لان میں ایم کیوایم کے زیر اہتمام صحافیوں اور عمائدین شہر کے اعزاز میں ظہرانہ کی تقریب سے خطاب
تقریب سے ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج شبیر قائم خانی اور ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے بھی خطاب کیا
حیدرآباد ۔۔۔02جنوری2014ء
70کی دہائی میں عوامی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیاگیا جسکی بدولت سانحہ مشرقی پاکستان رونماہوااور آج بھی سندھ کے شہری علاقوں کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوئنر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے لطیف آباد الحرام لان میں ایم کیوایم کے زیر اہتمام میں صحافیوں اور عمائدین شہرکے اعزازمیں ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین حیدرعباس رضوی ،سید شاکر علی ،خالد سلطان ،امین الحق ،افتخار رندھاوا ،رشید گوڈیل ،اسلم آفریدی ،یوسف شہوانی ،اشفاق منگی اور ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی ،واراکین ،حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی ،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین،دلاور قریشی ،راشدخلجی سمیت پریٹ و الیکڑونک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافی حضرات اور عمائد ین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔انہوں نے مزید کہاکہ ایم کیوایم ایک عوامی جماعت ہے اور اس کے حق پرست نمائندوں نے ملک کے تمام اعلی ایوانوں میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کی مگر افسوس ارباب اختیار نے اس آواز پر کوئی توجہ نہیں دی ۔انہوں نے کہاکہ جب فیصلہ ووٹ سے نہیں ہو تو پھر فیصلہ روڈ پر ہوتا ہے اور حق پرست عوا م ظالم حکمرانوں کا احتساب کرنا جانتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد شہر میں 03جنوری کو ہونے والے جلسہ عام ایک تاریخ رقم کریگاجو حقیقی عوامی مینڈیٹ کا مظاہرہ ہوگا۔تقریب سے رکن رابطہ کمیٹی حیدرعباس رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئین پاکستان ملک میں بیک وقت تین حکومتوں کے قیام کا حق دیتا ہے ،وفاقی ،صوبائی اور مقامی حکومت کامگر بدقسمتی سے مقامی حکومت جسکا رابطہ عوام سے ہوتا ہے ہمارے صوبائی حکومتیں اس بے اختیار بنانا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ سندھ میں فوری مردم شماری کرائی جائے کیونکہ سندھ کے شہری علاقوں کی آبادی سندھ کے دیہی آبادیوں سے زیادہ ہے ہم یہ نہیں کہتے کہ سندھ میں مہاجروں ،پٹھانوں اور پنجابوں کی آبادی زیادہ ہے بلکہ دیہی علاقوں سے بھی لوگو ں شہرؤں میں منتقل ہوچکے ہیں ،فوج یا عدلیہ کی نگرانی میں مردم شماری کرجائے تاکہ سندھ کی حقیقی اکثریت کا تعین ہوسکے ۔انہوں نے کہاکہ آرٹیکل 6صرف پرویز مشرف پر لاگو نہیں ہوتا بلکہ انکے ساتھ اقتدار میں شامل تمام لوگوں پر عائد ہوتا ہے اس میں تمام پی سی اوجج صاحبان ،جنرلز ،گورنراور تما م سیاستدان کو بھی شامل کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ ایک شخص کے خلاف آرٹیکل 6کانفاذانصاف کا قتل ہوگاجو پاکستانی عوام کیلئے قابل قبول نہیں ۔تقریب سے رکن رابطہ کمیٹی وایم این اے رشدگوڈیل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کی عوام کو بے اختیار رکھنے والے سندھ کی ترقی و خوشحالی کی دشمن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم سندھ وملک دشمن قوتوں کے سامنے ایک چٹان ہے اور 03جنوری کا ایم کیوایم جلسہ عام محب وطنوں کا ایک شاندار اجتماع ہوگا ۔تقریب سے رکن رابطہ کمیٹی وایم پی اے اشفاق منگی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ2014انقلاب کا سال ہے اور اس انقلاب کا آغاز حیدرآباد میں ہونے والے ایم کیوایم کے جلسہ عام سے ہورہا ہے ۔ایم کیوایم سندھ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت ہے مگر سندھ پر قابض قوتیں اس کے عوامی میڈیٹ کو تسلیم نہیں کررہی ہے جو ملک و سندھ کے خلاف ایک سازش ہے ۔تقریب رکن رابطہ کمیٹی افتخار رندھاوا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری جدوجہد کامقصد ملک میں حقیقی تبدیلی ہے اور اس جدوجہد میں ہمیں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔انہو ں نے کہاکہ حیدرآباد شہر قائد تحریک جناب الطاف حسین کا شہر ہے اور اس شہر میں قائد تحریک کا کل کا خطاب ایک تاریخی خطاب ہوگا ۔تقریب سے ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج شبیر قائم خانی اور ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے بھی خطاب کیا۔