Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

برطانیہ کی رائل کورٹ آف جسٹس کی کورٹ آف اپیل نے پراپرٹی کیس میں ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی اپیل منظورکرتے ہوئے ان کے حق میں فیصلہ دیدیا


برطانیہ کی رائل کورٹ آف جسٹس کی کورٹ آف اپیل نے پراپرٹی کیس میں ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی اپیل منظورکرتے ہوئے ان کے حق میں فیصلہ دیدیا
 Posted on: 7/16/2024
برطانیہ کی رائل کورٹ آف جسٹس کی کورٹ آف اپیل نے پراپرٹی کیس میں ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی اپیل منظورکرتے ہوئے ان کے حق میں فیصلہ دیدیا

لندن۔۔۔16، جولائی 2024ئ
برطانیہ کی رائل کورٹ آف جسٹس کی اعلی عدالت کورٹ آف اپیل نے پراپرٹی کیس میں ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی اپیل منظورکرتے ہوئے ان کے حق میں فیصلہ دیدیاہے اس طرح جناب الطاف حسین پراپرٹیز کا مقدمہ جیت گئے ۔فوج کی تشکیل کردہ MQM-P کی جانب سے ستمبر2019 میں برطانیہ کی ہائی کورٹ آف جسٹس کی بزنس اینڈ پراپرٹیز کورٹ میں جناب الطاف حسین اور ان کے رفقا کے خلاف لندن کی جائیداد وں پر دعوی دائر کیاتھا ۔
بزنس اینڈ پراپرٹیز کورٹ کے ICC جج کلائیو جونز نے 13مارچ 2023 کوMQM-P کے حق میں فیصلہ دیا تھا ۔جناب الطاف حسین کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف رائل کورٹ آف جسٹس کی کورٹ آف اپیل میں اپیل دائر کی گئی تھی ۔
 کورٹ آف اپیل کے لارڈ جسٹس مولن(Lord Justice Moylan) ، لارڈ جسٹس آرنلڈ (Lord Justice Arnold)  اورلارڈ جسٹس نیوج  (Lord Justice Nugee)  پر مشتمل تین رکنی بینچ نے 23 اور24 اپریل 2024 کودوروز تک اپیل کی سماعت کی تھی۔ کورٹ آف اپیل کی اعلی عدالت نے آج جناب الطاف حسین کی اپیل منظورکرلی ہے اور بزنس اینڈ پراپرٹیزکورٹ کے جج کلائیو جونزکے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اپیل کا فیصلہ ایم کیوایم کے بانی وقائد جنا ب الطاف حسین اور
 ایم کیوایم ٹرسٹ کے دیگر اراکین کے حق میں دیدیا ہے ۔ کورٹ آف اپیل نے اپنے فیصلے میں یہ بھی حکم دیا ہے کہ 31، اگست یکم ستمبر2016 کو ایم کیوایم کے آئین میں کی جانے والی ترمیم کے جائز یاناجائزہونے کا تعین کرنے کا معاملہ ہائی کورٹ آف جسٹس میں واپس بھیجاجائے ۔ 
اس اہم مقدمے میں جناب الطاف حسین کی پیروی کنگ کانسل بیرسٹررچرڈسلیڈ(Richard Slad KC)  اوربرطانیہ کی لیگل فرم CM Atif & Co کے سینئر وکیل سالیسٹر چوہدری محمد عاطف ایڈوکیٹ اوراورانکے صاحبزادے سالیسٹر سلمان عاطف ایڈوکیٹ نے کی۔ 



12/4/2024 5:12:28 PM