ایم کیوایم نوابشاہ زون کے زونل انچارج عاصم کبیر کی والدہ محترمہ شہنازکبیر کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار تعزیت
لندن۔۔۔12، نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم نوابشاہ زون کے زونل انچارج عاصم کبیر کی والدہ محترمہ شہناز کبیر کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور عاصم کبیر سمیت مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین