کراچی کے عوام کوالطاف حسین کا پیغام
میرے پیارے اہلیان کراچی!
کراچی کی مائیں، بہنیں، بزرگ، نوجوان خصوصاً جین زی کی خدمت میں الطاف حسین کا سلام وآداب۔
میں اپنے تمام چاہنے والے وفاپرست ساتھیوں سے درخواست کرتا ہوں، ساتھ ساتھ اہلیانِ کراچی سے دردمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی کراچی میں ریلی ہو یاجلسہ عام ہو، اس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔
میں اپنے وفاپرست ساتھیوں اورہمدردوں سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ کوسہیل آفرید ی کی ریلی یاجلسہ عام میں ایم کیوایم کا جھنڈا یا بینرلے جانے کی ضرورت نہیں، ہمیں اپنے نام سے نہیں بلکہ اپنے کام سے بتانا ہے کہ ہم ہراس فرد کے ساتھ ہیں جوحق اورسچ کے لئے لڑرہا ہے۔
میں اہلیان کراچی، تمام جین زی، نوجوانوں، طلبہ وطالبات سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سہیل آفریدی کی ریلی یا جلسہ میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے بتادیں کہ اہلیانِ کراچی حق اورسچ کاساتھ دینے والے ہیں۔
بہت بہت شکریہ
والسلام
آپ کا
الطاف حسین
6 ستمبر 2026ء