کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل ، نائن زیرو کو آگ لگانے ، سابق رکن اسمبلی نثارپہنورکی جبری گمشدگی،قائدتحریک الطاف حسین پر عائد غیرآئینی وغیرقانونی پابندی اور ریاستی مظالم کے خلاف ٹین ڈاؤننگ پرایم کیوایم برطانیہ کااحتجاجی مظاہرہ
مظاہرے میں عہدیداروں اورکارکنوں، خواتین اور بچوں کی شرکت
مظاہرے میں ماورائے عدالت قتل کئے گئے کارکنوں اورایم کیوایم کے لاپتہ رہنما نثار پنہور کی تصاویراور مذمتی پلے کارڈز
,We want justice Wake up.UK wake up کے نعرے
احتجاجی مظاہرے سے قاسم علی رضا، مصطفےٰ عزیزآبادی، شاہد مصطفےٰ ، ہاشم اعظم،سہیل خانزادہ اوردیگرکااظہارخیال
10ڈاؤننگ پربرطانوی وزیراعظم کے نام SOSپٹیشن پیش کی گئی
لندن … یکم اکتوبر 2022ئ
ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل ، نائن زیرو کو سازش کے تحت آگ لگانے ، ایم کیوایم کے سابق رکن اسمبلی نثارپہنور کوگرفتارکرکے لاپتہ کرنے، قائدتحریک الطاف حسین پر عائد غیرآئینی وغیرقانونی پابندی اورمہاجروںپر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کے خلاف آج بروز ہفتہ لندن میں ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام لندن میں برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان قاسم علی رضا، مصطفےٰ عزیزآبادی، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ارکان شاہد مصطفےٰ ، ہاشم اعظم، ایم کیوایم برطانیہ کے سینٹرل آرگنائزر سہیل خانزادہ ، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ، کارکنوں، خواتین اور بچوں نے شرکت کی ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم ، بانی وقائدجناب الطاف حسین کے پورٹریٹ اور مختلف پلے کارڈزاٹھائے ہوئے تھے جن پر ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں، نثارپہنور کی گرفتاری اورجناب الطاف حسین پرپابندی کے خلاف مطالبات تحریر تھے۔ اس موقع پر گزشتہ دنوں ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے ایم کیوایم کے کارکنان عرفان بصارت شہید ، عابد عباسی شہید اوروسیم اختر راجوشہید اورنثارپہنور کی تصاویر بھی لگائی گئی تھیں جبکہ جناب الطاف حسین کی بڑی تصاویر بھی لگائی گئی تھیں۔ مظاہرین وقفہ وقفہ سے We want justice,
Stop killings Mohajirs,
Release Release Nisar Panhwar, Wake up...wake up...UK Wake up '' زندہ ہے مہاجر… زندہ ہے '' ، ہے نقیب انقلاب … الطاف ، الطاف اور دیگرنعرے لگارہے تھے ۔اس موقع پر مظاہرین نے راہگیروںمیں پمفلٹس بھی تقسیم کئے جن پر مظاہرے کے حوالے سے تفصیلات موجود تھیں۔ مظاہرے میں شریک نوجوانوں کے ساتھ ساتھ معصوم بچیوں نے بھی نہ صرف مظاہرے میں شرکت کی بلکہ نوجوانوں کے ساتھ ملکر خود بھی پمفلٹس تقسیم کئے ۔ سیاحوں نے مظاہرے میں دلچسپی کا اظہار کیااورکارکنوں سے مظاہرے کے مقاصد کے بارے میںدریافت کیا۔ کارکنوں نے انہیں پاکستان میں ایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی آپریشن اورپابندیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیاجس پر سیاحوں نے افسوس اورہمدردی کااظہارکیا ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان قاسم علی رضا، مصطفےٰ عزیزآبادی، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ارکان شاہد مصطفےٰ ، ہاشم اعظم، ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر سہیل خانزادہ، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان عبدالحفیظ،معین احمداور خواتین کارکنوں نے اظہارخیال کیااورپاکستان میں ایم کیو ایم کے خلاف جاری ریاستی آپریشن ، کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، نائن زیروکوآگ لگانے، نثارپہنور کو لاپتہ کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اورریاستی آپریشن بند کرنے ، نثارپہنور سمیت تمام لاپتہ کارکنوں کی بازیابی، اسیروں کی فوری رہائی اورقائدتحریک الطاف حسین پر عائد غیرآئینی پابندی کے خاتمے کامطالبہ کیا۔ بعد ازاں رابطہ کمیٹی کے ارکان قاسم علی رضا، مصطفےٰ عزیزآبادی، آرگنائزر سہیل خانزادہ، رابطہ کمیٹی کے معاون اورایم کیوایم یوکے کے فائنانس سیکریٹری عبدالحفیظ پر مشتمل ایم کیوایم کے پانچ رکنی وفد نے 10ڈاؤننگ جاکر وہاں کے عملے کوبرطانیہ کی وزیراعظم لس ٹرسٹ کے نام ایک SOSپٹیشن پیش کی ۔ پٹیشن میں برطانوی وزیراعظم سے اپیل کی گئی تھی وہ ایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی آپریشن اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کروانے کے لئے اپنااثررسوخ استعمال کریں ۔ پٹیشن کے ساتھ حال ہی میں ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے ایم کیوایم کے کارکنوں عرفان بصارت شہید ، عابد عباسی شہید ، وسیم اخترراجوشہیدکی تصاویر،رینجرزکی جانب سے نائن زیرو کو آگ لگانے کے واقعہ کی رپورٹ، اس کی تصاویر ، سابق رکن اسمبلی نثارپہنور کی گرفتاری اورجناب الطاف حسین پر عائد غیرآئینی پابندی اورمہاجروں پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کے بارے میں تفصیلات پرمبنی ایک کتابچہ بھی پیش کیاگیا۔ مظاہرے کے اختتام پر کارکنوں نے جمع ہوکرکافی دیرتک اپنے قائدجناب الطاف حسین کے حق میں زوردار نعرے لگائے اور وکٹری کے نشان بنائے۔
٭٭٭٭٭