وزیراعلیٰ سندھ اورڈی جی رینجرز نائن زیروپرآگ لگنے کا نوٹس لیکر ہنگامی بنیادوںپر اسکی تحقیقات کرائیں۔ طارق جاوید
کارکنوںاورہمدرد انتہائی صبروتحمل سے کام لیں اور بناتصدیق کے باتوں کوآگے نہ بڑھائیں ۔طارق جاوید
لندن… 8 ستمبر 2022ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر طارق جاوید نے اپنے ایک انتہائی ایمرجنسی بیان میں صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ اورڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل افتخار حسین چوہدری سے مطالبہ کیاہے کہ اس بات کی اطلاعات ملی ہیںکہ عزیزآباد میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر پراسرار طورپر آگ لگی ہے۔ پورے علاقے کامحاصرہ کیاگیا ہے اوروہاں پولیس اوررینجرز موجود ہے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ ان اطلاعات کانوٹس لیکرہنگامی بنیادوںپر اس کی تحقیقات کرائیں ۔طارق جاوید نے کہاکہ اس امر سے سب ہی واقف ہیں کہ صرف سندھ ہی نہیں پورے پاکستان کے حق پرست عوام کا نائن زیروسے ایک قلبی لگاؤ ہے۔ طارق جاوید نے تمام کارکنوںاورہمدردوںسے اپیل کی کہ وہ بناتصدیق کے باتوں کوآگے نہ بڑھائیں اورانتہائی صبروتحمل سے کام لیں،ایم کیو ایم کے ذمہ داران وکارکنان اس واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں ۔ جیسے ہی اس بارے میں مزید اطلاعات موصول ملیں گی ہم جلد ہی ثبوت وشواہد کی روشنی میں آگاہ کریںگے۔
٭٭٭٭٭