Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سابق رکن قومی اسمبلی سید علی رضا عابدی شہید کے روح کے ایصال ثواب کیلئے انٹر نیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتماع


سابق رکن قومی اسمبلی سید علی رضا عابدی شہید کے روح کے ایصال ثواب کیلئے انٹر نیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتماع
 Posted on: 12/30/2018
سابق رکن قومی اسمبلی سید علی رضا عابدی شہید کے روح کے ایصال ثواب کیلئے
انٹر نیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتماع 
سید علی رضا عابدی شہید نے اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیوں کے باجود اپنے
محسن قائد جناب الطاف حسین کو نہیں چھوڑا،سید قاسم علی رضا
سید علی رضا عابدی شہید کی تنظیمی خد مات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، قاسم علی رضا

لندن۔30دسمبر 2018ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام سابق رکن قومی اسمبلی سید علی رضا عابدی شہید کے روح کے ایصال ثواب کیلئے انٹر نیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتماع منعقد کیا گیا ،اجتماع میں سید علی رضاعابدی شہید کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ قرآن خوانی کے اجتما ع سے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید قاسم علی رضا نے شہید کی تنظیمی خدمات کو سرہاتے ہوئے کہ شہید قائد تحریک جناب الطاف حسین سے گہری عقید ت اور محبت رکھتے تھے انہوں نے جناب الطاف حسین سے آخری سانس تک وفا نبھائی، انہیں اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے مختلف ہتھکنڈوں سے ایم کیوایم اور قائد تحریک کو چھوڑنے پر دباؤ ڈالا جاتا رہا مگر انہوں نے اپنے محسن قائد جناب الطاف حسین کو چھوڑنا گوار ا نہ کیا۔ قاسم علی رضا نے کہا کہ سید علی رضا عابدی شہید کا وہ بیان جو انہوں نے اپنی شہادت سے چند روز قبل کسی کو ریکارڈ کرایا تھا جسے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب کے دوران ثبوت کے طور پر عوام کے سامنے پیش بھی کیا تھا جس میں سید علی رضا عابدی شہید واضح طورپر کہہ رہے ہیں کہ ملک کی مختلف ایجنسیوں کے اہلکار انہیں بار بار بلا کر جناب الطاف حسین سے وابستگی کو ختم کرنے کا کہتے رہے جبکہ پی ایس پی اور ایم کیوایم بہادرآباد کے اہم رہنماؤں کے بارے میں بھی بتایا تھا کہ یہ لوگ میرے ٹوئیٹ وغیرہ کے بارے میں بھی رینجرز اہلکاروں کو آگا ہ کرتے ہیں جبکہ سید علی رضا عابدی شہید نے اپنی وصیت میں یہ بھی کہا کہ یا تو میں اٹھا لیا جاؤں گا یا پھر ماردیا جاؤں گا اگر مار دیا جاؤں تو قائد تحریک جناب الطاف حسین سے کہنا کہ وہ میری تدفین سے قبل مجھے دل کی گہرائیوں سے معاف کر دیں ۔ قاسم علی رضا نے کہا کہ سید علی رضا عابدی شہید نے اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیوں اورظلم و زیادتیوں کو برداشت کرنا گوارا کر لیا مگر انہوں نے اپنے محسن قائد جناب الطاف حسین کو نہیں چھوڑا بلکہ اپنے دل میں جناب الطاف حسین کیلئے گہری عقیدیت ومحبت میں مزید اضافہ کرلیا اور وہ ظالم قوتوں کے آگے ایک سیسہ پلائی دیوار کی مانند جمع رہے۔
قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ، انٹر نیشنل سیکریٹریٹ لندن شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ صفیہ اکبر و اراکین، برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ،مختلف یونٹوں کے ذمہ داران و کارکنان اور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
*****






















1/20/2025 2:29:58 PM