Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سماء ٹی وی کی جانب سے علی رضاعابدی کے بہیمانہ قتل میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اور کارکنوں کو ملوث کرنے کی گھناؤنی کوشش انتہائی شرمناک ہے۔رابطہ کمیٹی


 سماء ٹی وی کی جانب سے علی رضاعابدی کے بہیمانہ قتل میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اور کارکنوں کو ملوث کرنے کی گھناؤنی کوشش انتہائی شرمناک ہے۔رابطہ کمیٹی
 Posted on: 12/25/2018

سماء ٹی وی کی جانب سے علی رضاعابدی کے بہیمانہ قتل میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اور کارکنوں کو
ملوث کرنے کی گھناؤنی کوشش انتہائی شرمناک ہے۔رابطہ کمیٹی 
سما ٹی وی کی رپوٹ سراسر شرانگیزی اورجھوٹ کاپلندہ ہے ، اس کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔رابطہ کمیٹی
اس شرمناک کوشش سے صاف ظاہرہوتاہے کہ علی رضاعابدی کابہیمانہ قتل ایک منظم سازش کاحصہ ہے۔ رابطہ کمیٹی
سازش کے تحت ہر واقعہ کی طرح اس سنگین واقعہ کارخ بھی ایم کیوایم کی طرف موڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم یااس کے کسی بھی کارکن کا علی رضاعابدی کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ رابطہ کمیٹی
الزام تراشیوں اورجھوٹے مقدمات سے ایم کیوایم کے مخلص کارکنوں کوڈرایانہیں جاسکتا ۔ رابطہ کمیٹی


لندن ۔۔۔ 25 دسمبر 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سماء ٹی وی کی ایک رپورٹ میں سابق رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی کے بہیمانہ قتل میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اور کارکنوں کو ملوث کرنے کی گھناؤنی کوشش کی شدید مذمت کی ہے اوراسے سراسر شرانگیزی اورجھوٹ کاپلندہ قراردیاہے ۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ علی رضاعابدی کے بہیمانہ قتل پر ہم سبھی دکھی ہیں لیکن یہ امرانتہائی شرمناک ہے کہ ابھی اس بہیمانہ قتل کوہوئے چند گھنٹے ہی گزرے تھے کہ سماء ٹی وی نے اپنی ایک نیوزرپورٹ میں علی رضاعابدی کے بہیمانہ قتل میں ایم کیوایم کے مرکزی ذمہ داروں اورایم کیوایم اوورسیزساؤتھ افریقہ یونٹ کے آرگنائزر اوردیگرکارکنوں کے ملوث ہونے کاانتہائی شرمناک الزام بھی لگادیا، اس ٹی وی نے ایم کیوایم کے کارکنوں کے نام اورتصویریں بھی نشرکیں ۔ رابطہ کمیٹی نے سماء ٹی وی کی رپورٹ میں لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ جس طرح علی رضاعابدی کے بہیمانہ قتل کے چندگھنٹے بعد ہی ایم کیوایم کے کارکنوں کواس واقعہ میں ملوث کرنے کی کوشش کی گئی ہے وہ انتہائی شرمناک اورگھناؤنا عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ اس شرمناک کوشش سے صاف ظاہرہوتاہے کہ علی رضاعابدی کابہیمانہ قتل ایک منظم سازش کاحصہ ہے جس کے تحت ہر واقعہ کی طرح اس سنگین واقعہ کارخ بھی ایم کیوایم کی طرف موڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اپنے گھناؤنے اورمذموم مقاصدکے لئے دوسروں پر الزام اوربہتان لگانا انتہائی گھٹیااورقابل مذمت عمل ہے ۔رابطہ کمیٹی نے صاف اورواضح اوردوٹوک الفاظ میں کہاکہ ایم کیوایم یااس کے کسی بھی کارکن کا علی رضاعابدی کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے اوراس طرح کی الزام تراشیوں اورجھوٹے مقدمات سے ایم کیوایم کے مخلص کارکنوں کوڈرایانہیں جاسکتا ۔ 

*****


12/21/2024 4:42:41 AM