Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

محصورین بنگلہ دیش کوپاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کے بجائے افغانیوں اوربنگالیوں کوشہریت دینے کے اعلانات محصور پاکستانیوں کی قربانیوں کے ساتھ کھلامذاق ہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان


محصورین بنگلہ دیش کوپاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کے بجائے افغانیوں اوربنگالیوں کوشہریت دینے کے اعلانات محصور پاکستانیوں کی قربانیوں کے ساتھ کھلامذاق ہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان
 Posted on: 9/29/2018
محصورین بنگلہ دیش کوپاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کے بجائے افغانیوں اوربنگالیوں کوشہریت دینے کے اعلانات محصور پاکستانیوں کی قربانیوں کے ساتھ کھلامذاق ہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان
 پی ٹی آئی کی حکومت کی تمام پالیسیاں اوراقدامات مہاجروں کوکچلنے اورانہیں صفحہ ہستی سے مٹانے کے ہیں ایم کیوایم یوکے نارتھ لندن یونٹ کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب
 لندن ۔۔۔ 29 ستمبر 2018ء
 ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے کہاہے کہ وہ پاکستانی جنہوں نے 1971ء کی جنگ میں پاکستان کوبچانے کے لئے لازوال جانی ومالی قربانیاں دیں وہ گزشتہ 47برسوں سے بنگلہ دیش کے ریڈکراس کیمپوں میں محصورہیں ، انہیں پاکستان واپس لانے اورپاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کے بجائے حکومت پاکستان افغانیوں اوربنگالیوں کوشہریت دینے کے اعلانات کررہی ہے جومحصورپاکستانیوں کی قربانیوں کے ساتھ کھلامذاق ہے ۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم یوکے نارتھ لندن یونٹ کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اورپی ٹی آئی ایک مہاجردشمن جماعت ہے جس کی پالیسیاں شروع سے ہی مہاجروں کے خلاف رہی ہیں، عمران خان کامہاجردشمن کرداربھی کسی سے ڈھکاچھپانہیں ہے اوراسٹیبلشمنٹ کی مدد سے پی ٹی آئی کی حکومت برسراقتدار آنے کے بعدبھی اس کی تمام پالیسیاں اوراقدامات مہاجروں کوکچلنے اورانہیں صفحہ ہستی سے مٹانے کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی تبدیلی کے باوجود بھی ایم کیوایم کوختم کرنے اورمہاجروں کی آواز کوکچلنے کی پالیسیاں جاری ہیں لیکن ہمیںیقین ہے کہ جوریاست کی بنیادپر ہمیں ختم کرنے پرتلے ہوئے ہیں وہ اپنے مذموم مقاصدمیں کامیاب نہیں ہوں گے ۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان اورتمام سچے وفاپرست تمام ترریاستی مظالم کے باوجودآج بھی قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحدہیں اوراپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے یوکے یونٹ کے کارکنوں سے کہاکہ وہ موجودہ حالات کے تقاضوں کومدنظررکھتے ہوئے اپنے فرائض کومزیدبہترطریقے سے انجام دیں اورتحریک کے پیغام کومزیدلوگوں تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ 7 اکتوبرکولندن میں قائدتحریک الطاف حسین کی 65 ویں سالگرہ کااجتماع ایک بارپھردشمنوں کوبتائے گاکہ کارکنان آج بھی قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحدہیں۔اس موقع پرایم کیوایم یوکے کے سینٹرل آرگنائزرہاشم اعظم نے اپنے خطاب میں کارکنوں پر زوردیاکہ وہ 7اکتوبر کے اجتماع کی تیاریوں کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پیغام پہنچائیں۔اجلاس سے ایم کیوایم نارتھ لندن یونٹ کے انچارج محمدسمیع نے بھی خطاب کیاجبکہ نظامت کے فرائض اطہرعزیزنے انجام دیے۔
 *****











1/9/2025 8:11:55 AM