Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ریاستی مظالم اورناانصافیوں کے خلاف ہماری جدوجہدجاری ہے اورجاری رہے گی۔ہاشم اعظم


ریاستی مظالم اورناانصافیوں کے خلاف ہماری جدوجہدجاری ہے اورجاری رہے گی۔ہاشم اعظم
 Posted on: 9/23/2018

ایم کیوایم یوکے ویسٹ لندن یونٹ کی تنظیم نو، محبوب الٰہی یونٹ انچارج مقرر
تنظیم نوکااعلان ویسٹ لندن یونٹ کے اجلاس میں ایم کیوایم یوکے کے سینٹرل آرگنائزرہاشم اعظم نے کیا
ریاستی مظالم اورناانصافیوں کے خلاف ہماری جدوجہدجاری ہے اورجاری رہے گی۔ہاشم اعظم
ذمہ داران وکارکنان پر زور دیاکہ وہ موجودہ حالات میں اپنی تنظیمی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں۔محسن سعید


لندن ۔۔۔ 23 ستمبر 2018ء
ایم کیوایم یوکے کے یونٹوں کی تنظیم نو کے سلسلے میں ویسٹ لندن یونٹ کی تنظیم نوکردی گئی ہے جس کے تحت محبوب الٰہی کویونٹ انچارج مقررکیاگیا ہے ۔ تنظیم نوکااعلان ویسٹ لندن یونٹ کے کارکنوں کے اجلاس میں ایم کیوایم یوکے کے سینٹرل آرگنائزرہاشم اعظم نے کیا۔ اجلاس سے جوائنٹ سینٹرل آرگنائزرمحسن سعیدنے بھی خطاب کیا جبکہ اجلاس میں آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان غفران حمیداوراحمدامام بھی موجودتھے۔تنظیم نوکے اعلان کے مطابق محبوب الٰہی ویسٹ لندن یونٹ کے انچارج، وسیم علی اوراشفاق الدین جوائنٹ انچارجز ہوں گے جبکہ ناصرخان بھائی، مسرور خان بھائی، صداقت علی بھائی، رفیع بابرعباسی بھائی اورشاہد رشیدبھائی یونٹ کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔ اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے سینٹرل آرگنائزر ہاشم اعظم نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن بدستور جاری ہے ،ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کردیاگیا، اب بھی ہزاروں کارکنان مختلف جیلوں میں قیدہیں، سینکڑوں لاپتہ ہیں، ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر تالہ ہے اور قائدتحریک الطا ف حسین کی تحریروتقریرکی نشرواشاعت پر پابندی عائد ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف ریاستی مظالم جاری ہیں تودوسری جانب مہاجروں کامعاشی قتل کیاجارہاہے، مہاجرنوجوانوں پر سرکاری ملازمتوں کے دروازے بند ہیں، زندگی کے ہرشعبہ میں مہاجروں کے ساتھ ناانصافیاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان مظالم اورناانصافیوں کے خلاف ہماری جدوجہدجاری ہے اورجاری رہے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر محسن سعید نے ویسٹ لندن یونٹ کی سابقہ کمیٹی کے ارکان کوان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اورتمام سابقہ اورموجودہ ذمہ داران وکارکنان پر زور دیاکہ وہ موجودہ حالات میں اپنی تنظیمی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں اورتحریک کودرپیش مالی بحران کے پیش نظر اپنے عطیات باقاعدگی سے جمع کرائیں۔ 

***** 








1/9/2025 8:33:28 AM