Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیراہتمام 22 اگست کو ’’ یوم عزم ‘‘ کے طورپرمنایاجائے گا


  ایم کیوایم کے زیراہتمام 22 اگست کو ’’ یوم عزم ‘‘ کے طورپرمنایاجائے گا
 Posted on: 8/18/2018
 
ایم کیوایم کے زیراہتمام 22 اگست کو ’’ یوم عزم ‘‘ کے طورپرمنایاجائے گا
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ۔ اجلاس کی صدارت کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے کی 
22 اگست کو تمام اوورسیز یونٹوں کے زیراہتمام اجتماعات اور اجلاس منعقد کئے جائیں گے
بانی وقائدجناب الطاف حسین کی قیادت میں تحریک کی جدوجہدجاری رکھنے کے عزم کی تجدید کی جائے گی 
یوم عزم کے سلسلے کا مرکزی اجتماع لندن میں بدھ 22 اگست کوایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ہوگا

لندن ۔۔۔ 18 اگست 2018ء
ایم کیوایم کے زیراہتمام 22 اگست کواس مرتبہ ’’ یوم عزم ‘‘ کے طورپرمنایاجائے گا۔ اس بات کافیصلہ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا۔ اجلاس کی صدارت کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے کی ۔ رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق 22 اگست کو تمام اوورسیز یونٹوں کے زیراہتمام اجتماعات اور اجلاس منعقد کئے جائیں گے اوراس عزم کی تجدید کی جائے گی کہ تمام ترریاستی مظالم ،مصائب ومشکلات اوررکاوٹوں کے باوجود بانی وقائدجناب الطاف حسین کی قیادت میں تحریک کی جدوجہدجاری رکھی جائے گی اورجدوجہدکومنزل کی جانب آگے بڑھا یاجائے گا۔یوم عزم کے سلسلے کا مرکزی اجتماع لندن میں بروز بدھ 22 اگست کوایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ہوگا۔ واضح رہے کہ 22 اگست 2016ء کوایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن کوبدترین انداز میں مزید تیز کردیاگیاتھا،قائدتحریک جناب الطاف حسین کی رہائش گااورایم کیوایم کے مرکزنائن زیرواوردیگرمرکزی دفاترکوسیل کردیاگیاتھا، متعدد دفاتر کومسمارکردیاگیاتھا اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اورگن پوائنٹ پر سیاسی وفاداریاں تبدیل کروانے کاسلسلہ شروع کردیا گیا تھاجو تاحال جاری ہے۔ 

*****

1/9/2025 6:05:53 PM