Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوام ریاستی مظالم اور غیرقانونی وغیرآئینی جبری پابندیوں کے خلاف الیکشن کابھرپوربائیکاٹ کریں۔ڈاکٹرندیم احسان


عوام ریاستی مظالم اور غیرقانونی وغیرآئینی جبری پابندیوں کے خلاف الیکشن کابھرپوربائیکاٹ کریں۔ڈاکٹرندیم احسان
 Posted on: 6/2/2018 1
عوام ریاستی مظالم اور غیرقانونی وغیرآئینی جبری پابندیوں کے خلاف الیکشن کابھرپوربائیکاٹ کریں۔ڈاکٹرندیم احسان
اسٹیبلشمنٹ کے ایجنڈے پرعمل کرنے والے ٹولوں کوسیاسی کھیل تماشوں کی اجازت ہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان
سیاسی گدھ کراچی پر قبضہ کی کوشش کررہے ہیں اورروزانہ نئے نئے سیاسی کھیل ہورہے ہیں ۔ ڈاکٹرندیم احسان 
شہیدوں کی بیوائیں، یتیم بچے، لاپتہ اوراسیرکارکنوں کے مصیبت زدہ اہل خانہ فاقہ کشی اورمالی پریشانیوں میں مبتلاہیں
بہادرآباد ٹولے کی عالیشان افطارٹی نے شہیدوں ، لاپتہ اوراسیرکارکنوں کے غمزدہ اہل خانہ کے زخموں پرنمک پاشی کی ہے ۔ندیم احسان
عوام ان ضمیرفروش لوگوں کاسوشل بائیکاٹ کریں اورانہیں مستردکردیں۔ مصطفےٰ عزیزآبادی ،سفیان یوسف 

لندن ۔۔۔ 2 جون 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے مہاجروں سمیت تمام حق پرست عوام سے کہاہے کہ وہ ریاستی مظالم اور ایم کیوایم پر لگائی جانے والی غیرقانونی وغیرآئینی جبری پابندیوں کے خلاف آئندہ الیکشن کابھرپوربائیکاٹ کریں۔انہوں نے یہ بات ہفتہ کی شام انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے ایک آن لائن بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی اورسفیان یوسف بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ پاکستان میں ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر غیرقانونی اورغیرآئینی طورپرپابندیاں عائد ہیں،ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرواورکئی دفاتر کو سیل کردیاگیا، ہزاروں کارکنوں کوجھوٹے مقدمات میں مختلف جیلوں میں قیدکردیاگیاجبکہ سینکڑوں کارکنان لاپتہ ہیں جبکہ دوسری جانب وہ پی ایس پی ،پی آئی بی اوربہادرآبادٹولہ جواسٹیبلشمنٹ کے ایجنڈے پرعمل کررہاہے ان کوسیاسی کھیل تماشوں کی اجازت ہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ سیاسی گدھ کراچی پر قبضہ کی کوشش کررہے ہیں اورروزانہ نئے نئے سیاسی کھیل ہورہے ہیں ۔ انہوں نے بہادرآبادٹولے کی جانب سے گزشتہ روز کی جانے والی عالیشان افطار پارٹی کازکرکرتے ہوئے کہاکہ مہاجرشہیدوں کی بیوائیں، یتیم بچے، لاپتہ اوراسیرکارکنوں کے مصیبت زدہ اہل خانہ فاقہ کشی اورمالی پریشانیوں میں مبتلاہیں جو پی آئی بی اوربہادرآبادکے دفتروں کے چکرلگالگاکرپریشان ہوکرگھرواپس چلے جاتے ہیں لیکن ان کی دادرسی کرنے اوران کی مددکرنے کے بجائے بہادرآباد ٹولے کی جانب سے گزشتہ روزایک بینکوئیٹ ہال میں ایک بڑی افطارپارٹی کی گئی جس پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے ، اس افطارپارٹی میں تمام مہاجر دشمن عناصرکوبلایاگیا۔ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ اس دعوت افطارنے تحریک کے شہیدوں کے لواحقین ، لاپتہ اوراسیرکارکنوں کے غمزدہ اہل خانہ کے زخموں پرنمک پاشی کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ قوم پر مصائب ومشکلات کے پہاڑتوڑے جاتے رہے اورضمیرفروش ٹولے کے افراد اپنی سیاست اورمفادات کے حصول میں مگن رہے اورآج بھی یہ اپنے مفادات کے لئے ہی سرگرم ہیں۔ انہوں نے خالدمقبول کے بیان کی بھی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ خالدمقبول بھول گئے ہیں کہ اگرقائدتحریک کی شخصیت نہ ہوتی تونہ نظریہ جنم لیتا،نہ مہاجرتحریک وجود میں آتی اورنہ خالدمقبول کوکوئی نام ومقام ملتا۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے بھی تحریک اورقوم کے حقوق کاسودا کیا اورشہیدوں کے لہوکوبیچاہے قوم ان ضمیرفروش لوگوں کوکبھی بھی معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے الیکشن کے بائیکاٹ کے اعلان پر قائدتحریک الطاف حسین کی بھرپورتائیدکرنے پر تمام ذمہ داروں اورکارکنوں، ماؤں بہنوں اوربزرگوں سے اظہار تشکر کیا اور ان سے کہاکہ وہ 25جولائی کوالیکشن کے بائیکاٹ کو کامیاب بنائیں۔ اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی اورسفیان یوسف نے کہاکہ تحریک کے مینڈیٹ کاسودا کرنے والے ارکان اب علاقوں میں آئیں توعوام ان کاسوشل بائیکاٹ کریں اورانہیں مستردکردیں۔
*****


1/9/2025 5:32:00 PM