Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ساؤ تھ افریقہ کے وفد کاجوہانسبرگ میں ساؤ تھ افریقین کمیو نسٹ پارٹی کے دفتر کا دور ہ


ایم کیوایم ساؤ تھ افریقہ کے وفد کاجوہانسبرگ میں ساؤ تھ افریقین کمیو نسٹ پارٹی کے دفتر کا دور ہ
 Posted on: 4/18/2018

ایم کیوایم ساؤ تھ افریقہ کے وفد کاجوہانسبرگ میں ساؤ تھ افریقین کمیو نسٹ پارٹی کے دفتر کا دور ہ 
فر سٹ ڈپٹی جنرل سیکریٹر ی سولی ماپیلا ،سیکنڈ ڈپٹی جنرل سیکریٹری کرس میتلا کو اورسینٹرل کمیٹی کی سابق رکن مس رینیوا فوری سے ملاقات
ایم کیوایم کے وفد میں سینٹر ل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن محمد سلیم ، ساؤتھ افریقہ کے آرگنائز ر راشد مینائی ،آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین
نثار احمد ،محمد خالد ،اسد شیخ او رنادر محمد شامل تھے
وفد نے کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں کو ایم کیوایم کے خلا ف جاری ریاستی آپر یشن اورمہاجرعوام پر ریاستی مظالم سے آگاہ کیا
مہاجروں پر ڈھائے جانیوالے مظالم سے ساؤ تھ افریقہ کا نسل پرستانہ دور یاد آگیا ہے۔سولی ماپیلا
ساؤتھ افریقہ کمیونسٹ پارٹی مہاجروں پرریاستی مظالم پر پاکستانی نمائندوں سے وضاحت طلب کر ے گی۔سولی ماپیلا
کامریڈ سولی ماپیلا نے پاکستان کے محروم ومظلوم کیلئے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی طویل جدوجہد اور قربانیوں کو سراہا
ایک کامریڈ کی حیثیت سے الطاف حسین ’’ میرے لیڈر ‘‘ ہیں۔سولی ماپیلا
ریاستی جبرسے آزادی کے حصول کیلئے ہم آپ کی بھر پور معاونت وحمایت کریں گے ۔ کامریڈسولی 

جوہانسبرگ۔۔۔18اپر یل 2018ء 
ایم کیوایم ساؤ تھ افریقہ کے ایک وفد نے ایم کیوایم کی سینٹر ل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن محمد سلیم کی سربراہی میں جوہانسبرگ میں واقع ساؤ تھ افریقین کمیو نسٹ پارٹی کے دفتر کا دور ہ کیا اور فر سٹ ڈپٹی جنرل سیکریٹر ی جناب سولی ماپیلا ،سیکنڈ ڈپٹی جنرل سیکریٹری جناب کرس میتلا کو اور فل ٹائم سینٹرل کمیٹی کی سابق رکن مس رینیوا فوری سے ملاقات کی۔ایم کیوایم کے وفد میں ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے آرگنائز ر راشد مینائی ،آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نثار احمد ،محمد خالد ،اسد شیخ او رنادر محمد شامل تھے ۔ ملاقات میں ساؤ تھ افریقہ میں ماضی کے نسل پر ستانہ دورمیں مقامی سیاہ فام باشندوں کے ساتھ روارکھے جانے والے ظالمانہ سلوک ،عظیم لیڈر نیلسن مینڈیلا کی قیادت میں نسل پرستی سے آزادی کیلئے سیاہ فام باشندوں کی جدوجہداو ردیگر امو رپرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔کامریڈ سولی نے پاکستان سیکوریٹی فورسز بشمول آئی ایس آئی، پیر ا ملٹری رینجرز اورپولیس کی جانب سے مہاجروں کے ساتھ کئے جانے والے ظالمانہ اور متعصبانہ طر ز عمل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا رکیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے وفد نے انہیں پاکستان میں ایم کیوایم کے خلاف 2013ء سے جاری ریاستی آپر یشن ، قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تحریر و تقریر پر پابند ی ، انہیں دہشت گرد اور غدار قرار دینے ، ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر پروفیسر حسن ظفر عارف اور ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل او رکارکنان کی جبر ی گمشدگیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور اس حوالے سے مختلف کتابچے اور دستاویزات بھی پیش کیں 
کامریڈ سولی نے مہاجروں کو ریاستی مظالم کا نشانہ بنانے اور جناب الطا ف حسین کوملک دشمن اورغدارقراردینے پر اپنی تشویش ظاہر کر تے ہوئے کہا کہ ان مظالم سے مجھے ساؤ تھ افریقہ کا نسل پرستانہ دور یاد آگیا ہے جب اسی طرح سیاہ فام باشندوں کوریاستی مظالم کانشانہ بنایاجاتاتھا اور آزادی کی تحریک کے دوران نیلسن منڈیلا اوردیگررہنماؤں کو بھی دہشت گرد قرار دیا جاتا رہاتھا ،اس طرح کے الزامات کوئی نئی بات نہیں ہے ۔کامریڈ سولی ماپیلا نے پاکستان کےمحروم ومظلوم کیلئے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی برسوں طویل جدوجہد اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ایک کامریڈ کی حیثیت سے الطاف حسین ’’ میرے لیڈر ‘‘ ہیں اورمیں وعدہ کرتاہوں کہ ہماری غیر متزلزل یکجہتی اور کامریڈ شپ جناب الطاف حسین اور ان کے کروڑوں حامیوں کے ساتھ رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ساؤتھ افریقہ کمیونسٹ پارٹی ،جوہانسبرگ میں پاکستانی نمائندوں سے وضاحت طلب کر ے گی کہ جناب الطاف حسین اور ان کے حامیوں کے ساتھ ظالمانہ اور متعصبانہ سلو ک کیوں کیا جارہا ہے اور 1992ء سے اب تک پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف سمیت 22ہزار مہاجر کارکنوں اور ہمدردوں کے سفاکانہ قتل کی تحقیقات کیوں نہیں کی گئی ۔کامریڈ سولی اور ان کے دیگر اراکین نے جناب الطاف حسین اور ان کے کروڑوں حامیوں کو پیغام دیا کہ ہم نے افریقن نیشنل کانگریس کی قیادت میں آزادی کی تحریک میں ظالموں کا مقابلہ کیا اوراس جدوجہد میں ہم نے ہزاروں جانوں کا نذرانہ دیا اور بالآخر اپنے عظیم لیڈرنیلسن میڈیلا کی قیادت میں جمہوری فتح اورریاستی ظلم وجبرسے آزادی حاصل کی ۔پاکستان میں مہاجرعوام بھی اسی طرح کے مسائل کا سامنا کرر ہے ہیں جن سے ہم گزرے ہیں ۔ ہم آپ کو اپنے عزم کا یقین دلاتے ہیں کہ آپ کی آزادی کے حصول کیلئے ہم آپ کی بھر پور معاونت وحمایت کریں گے ۔ کامریڈسولی اوران کی ٹیم نے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کومستقبل میں تعاون کرنے اورایک مشترکہ مقصد کے لئے مل کرکام کرنے کا یقین دلایا۔ 

*****









1/9/2025 11:24:35 PM