ایم کیوایم کے سینئررہنما پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفرعارف کے ماورائے عدالت قتل، کارکنوں کی جبری گمشدگی اورمہاجروں پر ریاستی مظالم کے خلاف ایم کیوایم جرمنی کے زیراہتمام کل 3 فروری 2018 بروزہفتہ فرینکفرٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا
احتجاجی مظاہرہ فرینکفرٹ کے علاقے ڈوم رومرمیں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2بجے ہوگا
فرینکفرٹ ۔۔۔ 2 فروری 2018ء
ایم کیوایم کے سینئررہنمااوربزرگ استاد، فلاسفر، مفکر، دانشورپروفیسر ڈاکٹرحسن ظفرعارف کے ماورائے عدالت قتل، ایم کیوایم کے کارکنوں کی جبری گمشدگی اورمہاجروں پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کے خلاف ایم کیوایم اوورسیز جرمنی یونٹ کے زیراہتمام کل 3 فروری 2018 بروزہفتہ جرمنی کے شہرفرینکفرٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ فرینکفرٹ کے علاقے ڈوم رومرمیں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2بجے ہوگا۔ ایم کیوایم جرمنی کے سینٹرل آرگنائزر افضال احمداورسینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی نے کارکنوں سے ہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرکے اپنے اتحادکاثبوت دیں۔
*****