ایم کیو ایم کے سینئر رہنما شہید وفا پروفیسرڈاکٹر حسن ظفر عارف شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
تمام بڑے شہروں بشمول جوہانسبرگ،ڈربن کیپ ٹاؤن،پیٹرمیرزبرگ اور پیٹرزبرگ
ساؤتھ افریقہ کے مقامی چیپٹرز کے زیر اہتمام شمع روشن کی گئیں
ہانسبرگ۔۔۔21، جنوری2018ء
ایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ کے زیر اہتمام آج مورخہ 20 جنوری 2018 ایم کیو ایم کے سینئر رہنما شہید وفا پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ساؤتھ افریقہ کے تمام بڑے شہروں بشمول جوہانسبرگ،ڈربن کیپ ٹاؤن،پیٹرمیرزبرگ اور پیٹرزبرگ میں مقامی چیپٹرز کے زیر اہتمام شمع روشن کی گئیں۔ ان تقریبات میں ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدردوں ان کے اہل خانہ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور شہید وفا پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف بھائی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف بھائی کے ایصال ثواب کے لئے اور قائد تحریک محترم جناب الطاف حسین بھائی کی صحت تندرستی تحریک کے تمام شہدا،اسیر،روپوش،لاپتہ اور جلاوطن ساتھیوں کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
*****