Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پروفیسر حسن ظفرکو تشددکانشانہ بناکرشہید کرنے والے مسلمان تو کجا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ، قاسم علی رضا


پروفیسر حسن ظفرکو تشددکانشانہ بناکرشہید کرنے والے مسلمان تو کجا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ، قاسم علی رضا
 Posted on: 1/14/2018
پروفیسر حسن ظفرعارف کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر ماورائے عدالت قتل کیاگیاہے، قاسم علی رضا
پروفیسر حسن ظفر کی تازہ تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے چہرے اورناک سے خون جاری ہے، قاسم علی رضا پروفیسر حسن ظفرکی گرد ن پر نشانات موجود ہیں جبکہ مقتول کی لاش سے بھی خون بہہ رہا ہے ، قاسم علی رضا
پروفیسر حسن ظفرکو تشددکانشانہ بناکرشہید کرنے والے مسلمان تو کجا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ، قاسم علی رضا
قتل وغارتگری اورریاستی دہشت گردی سے ایم کیوایم کو مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد سے باز نہیں رکھاجاسکتا، قاسم علی رضا پروفیسر حسن ظفرعارف شہید ، مہاجرقوم کے ہیرو ہیں اور ان کی تنظیمی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، قاسم علی رضا شہداء کی قربانیوں کے صدقے ایم کیوایم کو ختم کرنے کی سازش کرنے والے خود مٹ جائیں گے ،قاسم علی رضا
 لندن۔۔۔14، جنوری2018ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما اور ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے انچارج سید قاسم علی رضا نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے مرکزی رہنما پروفیسر حسن ظفرعارف کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر ماورائے عدالت قتل کیاگیاہے ۔ ایک بیان میں قاسم علی رضا نے کہاکہ پروفیسر حسن ظفرعارف کی تازہ تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے چہرے اورناک سے خون جاری ہے اور ان کی گرد ن پر بھی نشانات موجود ہیں جبکہ مقتول کی لاش سے بھی خون بہہ رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان حقائق کی روشنی میں یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ رینجرز ، پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے ایم کیوایم کے مرکزی رہنما ، بزرگ دانشور اور لاکھوں طلباوطالبات کو زیورعلم سے آراستہ کرنے والے پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف کوہفتہ کی شام اغواء کرکے رات بھر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر ماورائے عدالت قتل کردیا اورپھر ان کی لاش کراچی کے مضافاتی علاقے ابراہیم حیدری میں پھینک دی ۔ قاسم علی رضا نے کہاکہ پروفیسر حسن ظفرعارف کو وحشیانہ تشددکانشانہ بناکرشہید کرنے والے سفاک عناصر مسلمان تو کجا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں اورجن ظالموں نے یہ سفاکانہ عمل کیا ہے وہ قدرت کے مکافات عمل اور عذاب الہی سے ہرگز محفوظ نہیں رہ سکیں گے ۔ قاسم علی رضا نے کہاکہ قتل وغارتگری ، ریاستی دہشت گردی، چھاپے گرفتاریوں اورجبری گمشدگیوں سے ایم کیوایم کوقائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد سے باز نہیں رکھاجاسکتا اورتمام تر ظلم وستم اورجبرواستبداد کے باوجود حق پرستی کی یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ قاسم علی رضا نے کہاکہ پروفیسر حسن ظفرعارف شہید ، مہاجرقوم کے ہیرو ہیں اور مظلوم مہاجروں کیلئے ان کی تنظیمی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ پروفیسر حسن ظفرعارف شہید تحریک کے تمام شہداء کے لہو ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا اور شہداء کی قربانیوں کے صدقے ایم کیوایم کو ختم کرنے کی سازش کرنے والے خود مٹ جائیں گے ۔قاسم علی رضا نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف شہید کے درجات بلندفرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان وہمدردوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے ۔(آمین)






1/14/2025 10:49:15 PM