Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں ناجائز تجاویزات کی آڑ میں صرف غریب مہاجروں کو بے گھر کرنا قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی


کراچی میں ناجائز تجاویزات کی آڑ میں صرف غریب مہاجروں کو بے گھر کرنا قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 12/19/2017
کراچی میں ناجائز تجاویزات کی آڑ میں صرف غریب مہاجروں کو بے گھر کرنا قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی
کراچی میں قائم تمام ناجائز تجاویزات کیلئے منصفانہ اورغیرجانبدارانہ کارروائی کی جائے، رابطہ کمیٹی
انتظامیہ کو کراچی میں غیرقانونی گوٹھوں، بستیوں اورپہاڑیوں پر قبضے کبھی دکھائی نہیں دیتے، رابطہ کمیٹی
کراچی میں ناجائزتجاویزات کی آڑ میں مہاجروں کے معاشی قتل کاسلسلہ بند کیاجائے ،رابطہ کمیٹی

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ناجائز تجاویزات کی آڑ میں صرف غریب مہاجروں کو بے گھر کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی میں قائم تمام ناجائز تجاویزات کیلئے منصفانہ اورغیرجانبدارانہ کارروائی کی جائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں سرکاری زمینوں پر غیرقانونی گوٹھ قائم کیے جاچکے ہیں، غیرقانونی بستیاں بسائی جاچکی ہیں اور غیرمقامی افراد کی جانب سے کراچی کے اطراف کی پہاڑیوں تک پر ناجائز قبضہ کرکے وہاں گھرتعمیرکیے جاچکے ہیں لیکن مہاجردشمن انتظامیہ کویہ ناجائز تجاویزات کبھی دکھائی نہیں دیتیں اوران کا سارا زور صرف غریب مہاجروں پر چل رہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کے ڈی اے کی جانب سے کراچی کے مختلف میں ناجائز تجاوزات کی آڑ میں صرف غریب مہاجروں کے گھروں کو مسمار کرنا مہاجروں کو بے گھر کرنے کی گہری سازش ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگر انتظامیہ واقعی کراچی میں ناجائز تجاویزات کے خاتمے میں مخلص ہے تو اسے چاہیے کہ کراچی میں قائم تمام غیرقانونی گوٹھ ، غیرقانونی بستیوں اور غیرقانونی قبضوں کاخاتمہ کرے اور ناجائز تجاویزات کی آڑ میں صرف مہاجروں کو انکے گھروں سے بے گھرکرنے کا سلسلہ بند کرے ۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت اور انتظامیہ مطالبہ کیاکہ کراچی میں ناجائزتجاویزات کی آڑ میں مہاجروں کے معاشی قتل کاسلسلہ بند کیاجائے ، کراچی بھر سے ناجائز تجاویزات کے خاتمے کیلئے منصفانہ اورغیرجانبدارانہ کارروائی کی جائے اور تعصب اورعصبیت کا نشانہ بناکر صرف مہاجروں کوبے گھرکرنے کامذموم عمل بند کیاجائے ۔
*****

7/18/2024 12:24:02 PM