ایم کیوایم سی ای سی کے انچارج و حق پرست رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی کی ہولی پرینیٹی چرچ کے بشپ سے ملاقات۔
کوہاٹی چرچ پر خود کش حملے قرآن مجید کے فرمان اور رسالت مآب 249ﷺ کی تعلیمات کے صریحاً خلاف ہے ، رؤف صدیقی
افسوسناک سانحہ سے دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کی اخلاقیات سے متعلق منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔
رؤف صدیقی نے ہولی پرینیٹی چرچ کے بشپ سے سانحہ کوئٹہ پر جناب الطاف حسین کی جانب سے تعزیت کااظہار کیا
کراچی ۔۔۔23، ستمبر2013ء
ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج و حق پرست رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی نے ہولی پرینیٹی چرچ کے بشپ سے ملاقات کی اور پشاور کوہاٹی چرچ میں دعائیہ تقریب کے دوران خود کش حملوں میں درجنوں عیسائی نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین اور بچوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔رؤف صدیقی نے ہولی پرینیٹی چرچ کے بشپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کوہاٹی چرچ پر خود کش حملے قرآن مجید کے فرمان اور رسالت مآب 249ﷺ کی تعلیمات کے صریحاً خلاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک میں غیر مسلموں کی عبادت گاہوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے اور پشاور چرچ میں خود کش دھماکوں کے افسوسناک سانحہ سے دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کی اخلاقیات سے متعلق منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔رؤف صدیقی نے ہولی پرینیٹی چرچ کے بشپ سے پشاور دھماکوں میں درجنوں عیسائی نوجوانوں ،بزرگوں ، خواتین اور بچوں کی ہلاکت پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت کااظہار کیا اور ہلاکت شدگان کے لواحقین کیلئے صبرجمیل اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔