ایم کیوایم کے رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار اور سینیٹربابر غوری کی بشپ جیمز جان پال،بشپ بہادرج جارج اور رگبی کے سابق میئر جیمز شیرا کو فون، سانحہ پشاور پر تعزیت کی
پشاور کا واقعہ ایک بڑا سانحہ ہے اور اس سانحہ پر ہم مسیحی برادری کے ساتھ ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار
ہم پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جہاں تمام مذاہب اور مسالک کے ماننے والوں کو مساوی حقوق اور اپنے مذہبی عقائد کے مطابق عبادت کرنے اور زندگی گزارنے کا حق حاصل ہو۔ ڈاکٹر فاروق ستار
لندن۔۔۔22، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اورقومی اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹرفاروق ستاراورسینیٹ میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر بابرغوری نے نیوریواؤل کاسٹل چرچ کے بشپ جیمزجان پال ،یونائٹڈکاسٹل چرچ کے بشپ بہادرج جارج اوربرطانیہ کے شہررگبی کے سابق میئراورلیبرپارٹی کے رہنماجیمزشیرا کوفون کرکے ان سے پشاور میں چرچ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں درجنوں مسیحی نوجوانوں، بزرگوں،خواتین اوربچوں کے جاں بحق ہونے پردلی افسوس کااظہارکیا۔ ڈاکٹرفاروق ستار نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پشاور کاواقعہ ایک بڑاسانحہ ہے اوراس سانحہ پرہم مسیحی برادری کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کوقائداعظم کا پاکستان بناناچاہتے ہیں جہاں تمام مذاہب اورمسالک کے ماننے والوں کومساوی حقوق اوراپنے مذہبی عقائدکے مطابق عبادت کرنے اورزندگی گزارنے کاحق حاصل ہو۔ڈاکٹرفاروق ستارنے جیمزشیراسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک جناب الطا ف حسین اورایم کیوایم کے تمام کارکنان پشاور کے چرچ میں ہونے والے سانحہ پر برطانیہ کی مسیحی برادری سے تعزیت کرتے ہیں اورانکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ بشپ جیمزجان پال ، بشپ بہادرج جارج اور جیمزشیرا نے سانحہ پر مسیحی برادری سے اظہارہمدردی پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اورایم کیوایم کی پوری قیادت کاشکریہ اداکیا۔