ایم کیوایم کے رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار، سینیٹر بابر غوری اور عادل صدیقی کا مسیحی رہنماؤں بشپ سموئیل رابرٹ اور بشپ صادق ڈینیئل کو فون
پشاور میں چرچ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں درجنوں مسیحی نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور بچوں کے جاں بحق ہونے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے تعزیت کی
یہ ایک بڑا سانحہ ہے اور اس سانحہ پر قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے تمام کارکنان جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سمیت پوری مسیحی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں
سانحہ پر مسیحی برادری سے اظہار ہمدردی پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور ایم کیوایم کی پوری قیادت کے شکر گزار ہیں۔ بشپ سموئیل رابرٹ، بشپ صادق ڈینیئل
لندن۔۔۔22، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اورقومی اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹرفاروق ستار ،سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرسینیٹربابرغوری اور ایم کیوایم کے رہنمارکن سندھ اسمبلی عادل صدیقی نے کونسل آف چرچ آف پاکستان کے بشپ سموئیل رابرٹ اور بشپ صادق ڈینیئل کوفون کرکے ان سے آج پشاور میں چرچ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں درجنوں مسیحی نوجوانوں، بزرگوں،خواتین اوربچوں کے جاں بحق ہونے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار، سینیٹر بابر غوری اورعادل صدیقی نے بشپ سموئیل رابرٹ اور بشپ صادق ڈینیئل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک بڑاسانحہ ہے اوراس سانحہ پر قائدتحریک جناب الطا ف حسین اورایم کیوایم کے تمام کارکنان جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سمیت پوری مسیحی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ بشپ سموئیل رابرٹ اور بشپ صادق ڈینیئل نے سانحہ پر مسیحی برادری سے اظہار ہمدردی پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اورایم کیوایم کی پوری قیادت کا شکریہ ادا کیا۔