پشاورمیں چرچ میں ہونے والے خود کش دھماکوں پر تین روزہ سوگ کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیراہتمام کل بروز پیر پورے ملک میں دعائیہ اجتماعات منعقد کئے جائیں گے
سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افرادسے اظہارتعزیت کیلئے شمعیں جلائی جائیں گی
تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افراداورسول سوسائٹی کے افراد ان دعائیہ اجتماعات میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں اورمسیحی برادری سے اپنی یکجہتی کااظہارکریں۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی ۔۔۔ 22 ستمبر2013ء
پشاورمیں کوہاٹی روڈ پر چرچ میں ہونے والے خودکش دھماکوں میں درجنوں معصو م وبے گناہ مسیحی نوجوانوں، بزرگوں،عورتوں اوربچوں کے جاں بحق ہونے کے سانحہ پر تین روزہ سوگ کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیراہتمام کل بروزپیرپورے ملک میں دعائیہ اجتماعات منعقدکئے جائیں گے اورسانحہ میں جاں بحق ہونے والے افرادسے اظہارتعزیت کیلئے شمعیں جلائی جائیں گی۔ یہ دعائیہ اجتماعات کراچی سمیت سندھ، پنجاب،بلوچستان ،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیرمیں ایم کیوایم کے زونل اورضلعی دفاترپر منعقدہوں گے۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افراداورسول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ ان دعائیہ اجتماعات میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور مسیحی برادری سے اپنی یکجہتی کااظہارکریں۔