Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام کی تحقیقات ختم کئے جانے کا خط وکلاء کو موصول ہوگیا


میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام کی تحقیقات ختم کئے جانے کا خط وکلاء کو موصول ہوگیا
 Posted on: 11/11/2016
میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام کی
تحقیقات ختم کئے جانے کا خط وکلاء کو موصول ہوگیا
خط میں باضابطہ طورپرآگاہ کیاگیاہے کہ کراؤن پروسیکیوشن سروس کے فیصلے کی روشنی میں قائدتحریک الطاف حسین ودیگر
کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں اب مزید کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا
قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات باضابطہ طورپرختم کئے جانے پرایم کیوایم کے کارکنوں
اور تمام حق پرست عوام کودل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ندیم نصرت کنوینرمتحدہ قومی موومنٹ
یہ فیصلہ نہ صرف قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے اصولی مؤقف بلکہ تمام حق پرست عوام کی فتح ہے۔ندیم نصرت 

لندن ۔۔ 11نومبر2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات باضابطہ طورپرختم کئے جانے پرایم کیوایم کے کارکنوں اور تمام حق پرست عوام کودل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ آج قائدتحریک الطاف حسین کے وکلاء کومیٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے ایک خط موصول ہواہے جس میں انہیں باضابطہ طورپرآگاہ کیاگیاہے کہ کراؤن پروسیکیوشن سروس ( CPS) یعنی برطانوی استغاثہ کی جانب سے کئے گئے فیصلے کی روشنی میں آپ کے مؤکل جناب الطاف حسین ودیگرکے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں اب مزید کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا۔
ندیم نصرت نے کہاکہ واضح رہے کہ یہ فیصلہ کراؤن پروسیکیوشن سروس اورمیٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے کئی برسوں سے تک جاری رہنے والی تحقیقات کے بعد کیاگیاہے جس کے دوران پولیس نے ہزاروں افرادکے انٹرویوکئے اورتمام پہلوؤں کاقانونی حوالوں سے جائزہ لینے کے بعد جناب الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کے الزامات سے بری کرنے کافیصلہ کیاگیا۔ ندیم نصرت نے کہاکہ میٹروپولیٹن پولیس اورکراؤن پروسیکیوشن سروس کا یہ فیصلہ نہ صرف قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے اصولی مؤقف بلکہ تمام حق پرست عوام کی فتح ہے۔ یہ کامیابی ان تمام عوام ، کارکنان، بزرگوں، ماؤں،بہنوں،بزرگوں اور معصوم بچوں،بچیوں کی کامیابی ہے جو قائدتحریک الطاف حسین کیلئے دعائیں کرتے تھے، ان کیلئے نعرے لگاتے تھے اور جوش وجذبہ سے قائدتحریک کی سالگرہ منانے کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم کے تمام اہم دنوں پر منعقدہ اجتماعات میں شریک ہوکردیئے جلاتے تھے، نعرے لگاتے تھے، کیک کاٹتے تھے ، شہداء کی یاد مناتے تھے اوران کے لواحقین کے غم میں شریک ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کے تمام مظلوم ومحروم عوام کے غم میں شریک ہوتے تھے۔
ندیم نصرت نے ایم کیوایم کے کارکنان وحق پرست عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے عقیدے کے مطابق اپنی عبادت گاہوں میں اللہ کاشکراداکریں اوراس کے مقصدمیں مزید کامیابیوں اورحق پرستی کی اس تحریک کی کامیابی وکامرانی اورقائدتحریک الطاف حسین کی صحت وسلامتی کے لئے دعائیں کریں۔ 

7/19/2024 2:30:11 AM