ایم کیوایم جنوبی پنجاب کمیٹی کے زیر اہتمام جناب الطاف حسین کی 60 ویں سالگرہ ملتان ہاؤس میں منائی گئی
سالگرہ کی تقریب میں مختلف ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران اور کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت
ایم کیوایم جنوبی پنجاب کمیٹی کے اراکین کا مختلف اسپتالوں کا دورہ
جناب الطاف حسین کی جانب سے مریضوں کی عیادت کی اور پھل اور پھول تقسیم کئے
ملتان ۔۔۔18،ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ایم کیو ایم جنوبی پنجاب کمیٹی کے زیر اہتمام ملتان ہاؤس میں باوقار تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں جنوبی پنجاب کمیٹی کے اراکین اور مختلف ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور جناب الطاف حسین کوسالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر ایم کیو ایم جنوبی پنجاب کمیٹی اور دیگر ڈسٹرکٹ کمیٹی کے ذمہ داران نے شہر کے مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے مریضوں کی عیادت کی اوران کی خیریت دریافت کی اور زیر علاج مریضوں میں پھل اور پھول تقسیم کئے گئے۔