ایم کیوایم کی تادم مرگ بھوک ہڑتال کا چھٹا دن، رابطہ کمیٹی کے رکن ذاکر قریشی اور حق پرست رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی، اسپتال منتقل کردیا گیا
اس سے قبل بھی ذاکر قریشی اور شیخ صلاح الدین کو غشی کے دورے پڑنے ، دل ، گردے اور پیشاب میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا
ذاکر قریشی اور شیخ صلاح الدین اسپتال سے ضروری طبی امداد کے بعد دوبارہ سے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر آکر بیٹھ گئے تھے
بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے افراد سے حکومت بے حسی کا مظاہرہ ختم کرے اور جائز مطالبات تسلیم کرے ، معالجین بھوک ہڑتال
کراچی ۔۔۔22، اگست2016ء
ایم کیوایم کی کراچی پریس کلب کے باہر جاری تادم مرگ بھوک ہڑتال میں شامل رابطہ کمیٹی کے رکن ذاکر قریشی اور حق پرست رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین کی طبیعت پھر سے انتہائی ناساز ہوگئی جنہیں فی الفور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن ذاکر قریشی اور حق پرست رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین کو تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے 114سے زائد گھنٹے گزر چکے ہیں اس سے قبل بھی ان پر غشی کے دورے پڑے ، دل ، گردنے اور پیشاب میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ اسپتال سے ضروری طبی امداد کے بعد دوبارہ سے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر آکر بیٹھ گئے تھے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق ذاکر حسین اور شیخ صلاح الدین کی طبیعت انتہائی تشویشناک ہے اور انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ وہ تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے افراد سے بے حسی کا مظاہرہ ختم کریں اور انسانی جانوں کو بچانے کیلئے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں ۔
تصاویر