Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نمائندہ وفد کا ایم کیوایم کے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ


سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نمائندہ وفد کا ایم کیوایم کے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ
 Posted on: 8/21/2016
سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نمائندہ وفد کا ایم کیوایم کے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ
وفد نے وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے ایم کیوایم کو مذاکرات کے لئے دعوت دی اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا
یہاں جو حالات ہیں وہ کراچی اور سندھ کے لئے کوئی اچھا منظر پیش نہیں کررہے ہیں، نثار کھوڑو
ایم کیوایم کے دوستوں کیساتھ بات چیت کے ذریعے کوئی نہ کوئی بہتر راستہ نکالیں گے ،نثار کھوڑو
ایم کیوایم کسی بھی دہشت گرد یا جرائم پیشہ کی حمایت نہیں کرتی، خواجہ اظہار الحسن
ایم کیوایم جمہوریت پسند پرامن جماعت ہے جو بات چیت پر یقین رکھتی ہے، خواجہ اظہار الحسن
خواجہ اظہار الحسن اور کمال احمد ملک نے پیپلزپارٹی کے وفد کا خیرمقدم کیا اور کیمپ آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا
بھوک ہڑتالی کیمپ پر آمد کے موقع پر سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو اور ایم کیوایم کے خواجہ اظہارالحسن کی میڈیا سے گفتگو 
کراچی:۔۔۔21؍اگست2016ء
سینئرصوبائی وزیرنثارکہوڑو کی سربراہی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے نمائندہ وفدنے ایم کیوایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ کادورہ کیااوربھوک ہڑتالی کیمپ میں موجودرابطہ کمیٹی کے ارکان ، ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان اورخصوصاًبھوک ہڑتال پربیٹھے ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان سے مکمل یکجہتی کااظہارکیااورایم کیوایم تحفظات دورکرنے کے لئے بات چیت کی دعوت دی اورمسئلے کومل جل کر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ پیپلزپارٹی کے وفد میں راشدربانی، سعیدغنی، امین بلیدی،حبیب زبیری ،مرتضی وہاب اوردیگرشامل تھے۔اس موقع پر سندھ اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن اوررابطہ کمیٹی کے اراکین نے سینئر وزیر نثار کھوڑواورسعیدغنی کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کے نمائندہ وفد کا قائدتحریک جناب الطاف حسین اوربھوک ہڑتال پربیٹھے ایم کیو ایم کے ذمہ داران وکارکنان کی جانب سے خیرمقدم کیااور انہیں مہاجروں خصوصاً ایم کیوایم کے ذمہ داران،کارکنان اوران کے اہل خانہ پر ڈھائے جانیوالے ریاستی مظالم،کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریوں،جبری گمشدگیوں اوردوران حراست ماورائے عدالت قتل کے افسوسناک واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ قبل ازیں ایم کیوایم کے قائدجناب الطا ف حسین نے بھی پیپلزپارٹی کے وفدسے تفصیلی گفتگوکی اورانہیں ایم کیوایم تحفظات اورمہاجرقوم پرہونے والے مظالم سے آگاہ کیا۔ اس موقع پرنثارکہوڑواورسعیدغنی نے ان پرافسوس کااظہارکیااورایم کیوایم سے مکمل اظہاریکجہتی کیا۔بعدازاں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ اظہارالحسن نے کہاکہ سینئرصوبائی نثارکہوڑوکی سربراہی میں پیپلزپارٹی کے وفدنے ہمارے ساتھ تادم مرگ بھوک ہڑتال کے ایجنڈے پربات کی یقین دہانی کرائی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کل ہماراوفدوزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ سے ملاقات کریگا،سیدمرادعلی شاہ سندھ کے بڑے ہیں اورکراچی آپریشن کے کپتان ہیں۔آج بھوک ہڑتال کے پانچویں روزان کی جانب سے نوٹس لیاگیاہے اوران کی جانب سے ہماری گذاشات سننے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ہڑتال کامقصدکسی دہشت گردکی رہائی یاکسی مجرم کی رہائی نہیں بلکہ یہ ہڑتال ایم کیوایم کے ان کارکنان کی زندگیاں بچانے کے لئے جنہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیااورانہیں بہیمانہ تشددکانشانہ بنایاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے60 سے زائدکارکنان کودوران حراست بہیمانہ تشددکانشانہ بناکر ماورائے عدالت قتل کردیا گیا ہے جن کی تشددزدہ لاشیں سڑکوں سے ملی،درجنوںآج بھی لاپتہ ہیں جبکہ ہزاروں کو پابندسلاسل کردیاگیاہے،قائدتحریک الطاف حسین کی تقاریر ، تصویر اوران کے بیانات پر پابندی لگادی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کسی بھی دہشت گردکسی بھی حمایت نہیں کرتی ایم کیوایم جمہوریت پسند پرامن جماعت ہے جوبات چیت پریقین رکھتی ہے اور جہاں سے بھی ہمیں بات چیت کی دعوت دی جائے گی ہم وہاں جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن کے لئے ایم کیوایم نے پہلے بھی تعاون کرتی رہی ہے اورآئندہ بھی کرتی رہیگی بلیک جیٹ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے اپناتعاون جاری رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ جب تک تحفظات دورنہیں کیے جاتے اورمہاجروں کوانصاف نہیں ملتا ہماری تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری رہیگی۔اس موقع پرپاکستان پیپلزپارٹی کے سینئروزیرنثارکہوڑونے کہاکہ یہاں جوحالات ہیں وہ کراچی اورسندھ کے لئے کوئی اچھا منظر پیش نہیں کررہے ہیں،ایم کیوایم کاتادم مرگ بھوک ہڑتال کاانتہائی اقدام ہے میں اپنے دوستوں کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کے کہنے پریہاںآئے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے دوستوں کیساتھ بات چیت کے ذریعے کوئی نہ کوئی بہترراستہ نکالیں گے ۔قائدتحریک الطاف حسین سے بھی ہماری یہاں بات ہوئی ہے انہوں نے بھی اپنے ساتھیوں کوکہاہے کہ وہ وفدکی شکل میں وزیراعلیٰ سندھ سے بات چیت کرے کل ہم ملے گے اوراس مسئلے کے حل کے لئے بات کرینگے۔






تصاویر

12/21/2024 6:51:44 PM