Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کی جانب سے پانچ دن سے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ایم کیوایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کی طبی رپورٹ میڈیا کے سامنے پیش کردی گئی


ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کی جانب سے پانچ دن سے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ایم کیوایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کی طبی رپورٹ میڈیا کے سامنے پیش کردی گئی
 Posted on: 8/21/2016
ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کی جانب سے پانچ دن سے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ایم کیوایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کی طبی رپورٹ میڈیا کے سامنے پیش کردی گئی 
مسلسل بھوک ہڑتال پر بیٹھے رہنے کے باعث بھوک ہڑتالیوں میں ڈی ہائی ڈریشن کی علامات موجود ہے ، نمکیات کی کمی کی وجہ سے پٹھوں میں کھینچاؤ ہے ، اعصابی کمزور ی پائی جارہی ہے، ڈاکٹر راحیل ہاشمی 
بعض بھوک ہڑتالی ایسے ہیں جو بلند فشار خون کے مریض ہیں اس کی وجہ سے دل کی شریانوں پر دباؤ ہے، ڈاکٹر راحیل ہاشمی 
بھوک ہڑتالیوں پر شدید توجہ کی ضرورت ہے لہٰذا ان کے تحفظات کو سنا جائے،ڈاکٹر راحیل ہاشمی 
کراچی ۔۔۔21، اگست2016ء 
ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹروں کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ایم کیوایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کی طبی رپورٹ سے بھوک ہڑتال کے پانچویں دن میڈیا کو آگاہ کیا ۔ ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج ڈاکٹر راحیل ہاشمی نے میڈیا کے نمائندگان کو بتایا کہ مسلسل بھوک ہڑتالی پر بیٹھے رہنے کے باعث بھوک ہڑتالیوں میں ڈی ہائی ڈریشن کی علامت موجود ہے ، نمکیات کی کمی کی وجہ سے پٹھوں میں کھینچاؤ ہے ، اعصابی کمزور ی پائی جارہی ہے جبکہ پانی نہ پینے کے باعث گردوں کا نظام شدید متاثرہے ۔انہوں نے بتایا کہ بعض بھوک ہڑتالی ایسے ہیں جو بلند فشار خون کے مریض ہیں اس کی وجہ سے دل کی شریانوں پر دباؤ ہے اور تمام مریضوں کو میڈیکل ایڈ کمیٹی اپنے وسائل کے تحت بروقت طبی امداد فراہم کررہی ہے اس سلسلے میں بھوک ہڑتالی کیمپ میں لیب بھی قائم کی جارہی ہے ۔ڈاکٹر راحیل ہاشمی نے کہا کہ حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سیف الد ین خالد بلند فشار خون کے مریض ہیں اور دو مرتبہ ان کا بلڈ پریشر کنٹرول سے باہر ہوا ہے ، انہیں عباسی شہید اسپتال میں کل ریفر کیاگیا تھا بعدازاں وہ دوبارہ بھوک ہڑتالی کیمپ میں واپس آگئے اور ڈاکٹروں کے لاکھ منع کرنے کے باوجود انہوں نے عزم و حوصلے کا ثبوت دیا اور دوبارہ بھوک ہڑتالی کیمپ میں آگئے ، آج دوبارہ انہیں میڈیکل ایڈ کے طبی کیمپ میں لایا گیا اور چار گھنٹے لگا تار آبزرویشن میں رکھا گیا، اگر یہ صورتحال بدستور قائم رہتی ہے تو ہمارے منہ میں خا ک کہ دل کا دورہ اور فالج کا خطرہ انہیں بھی ہوسکتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے حق پرست رکن سندھ اسمبلی فیصل رفیق کی 40سال عمر ہے ،انہیں سینے پر دباؤ ، متلی اور نقاہت اور غنودگی ہے ، ان کا معائنہ اور ای سی جی کی گئی جس کے مطابق دل کی رفتار کم ہورہی ہے ، ہارٹ بیٹ ان کی 56ہے ، نبض کی رفتار بھی سست ہے ، یہ فی الحال آبزرویشن پر ہیں ، ان کو اعصابی تناؤ بھی ہے ، ان کے گردے متاثر ہونے کا خطرہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی 17اگست سے بھوک ہڑتال پر موجود ہے ، پانی اور غذا نہیں لے رہے ہیں ، یہ شدید اعصابی تناؤ میں ہیں ، ان کے پٹھوں میں کھینچاؤہے ، گردن میں بہت تکلیف ہے ، دل پر بھی دباؤ ہے ، ہارٹ بیٹ انتہائی کم ہے ، سینے میں جلن اور تیزابیت کی شکایت ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ایم کیوایم کے ذمہ دار شہزاد کی عمر 21سال ہے ، ان کے جسم کے نچلے حصے پر دباؤ اور کمزوری ہورہی ہے ، انہیں محسو س ہورہا ہے کہ ان کا نچلا حصہ کام نہیں کررہا ہے ، ان کا بلڈ شوگر بہت کم ہے ، انہیں ایمرجنسی طبی امداد دی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ حق پرست رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین انتہائی سیریس حالت میں ہیں اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی کہ بھوک ہڑتالیوں کو ہائی پو ٹیشن ہے ، شوگر اور بلڈ پریشر کم ہورہا ہے ، انہیں ہیو فیمیلیا ہوسکتا ہے ان پر شدید توجہ کی ضرورت ہے لہٰذا بھوک ہڑتالیوں کے تحفظات کو سنا جائے






تصاویر

12/21/2024 7:18:05 PM