کراچی پریس کلب کے باہر تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے حق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی
یوسف شاہوانی کو تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے 92گھنٹے سے زائد ہوچکے ہیں
بھوک ہڑتال کے تیسرے دن بھی یوسف شاہوانی کی طبیعت خراب ہوگئی تھی تاہم وہ ڈاکٹروں کے منع کرنے کے
باوجود دوبارہ تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے تھے
کراچی ۔۔۔21، اگست2016ء
کراچی پریس کلب کے باہر تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے حق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق یوسف شاہوانی کو تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے 92گھنٹے سے زائد ہوچکے ہیں اس سے قبل بھی بھوک ہڑتال کے تیسرے دن ان کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی اور انہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ ڈاکٹروں کے منع کرنے کے باوجود چوتھے دن دوبارہ سے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے تھے اور آج بھوک ہڑتال کے پانچویں دن یوسف شاہوانی کی طبیعت پھر انتہائی ناساز ہوگئی جنہیں ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹر طبی امداد فراہم کررہے ہیں ۔ ڈاکٹروں کے مطابق یوسف شاہوانی کے مسلسل بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کے باعث انہیں شدید جسمانی کمزور ی ہورہی ہے اور ان کا بی پی اپ ڈاؤن ہورہا ہے ، شوگر لیول درست نہیں ہے جس سے انکی زندگی کو خطرہ لاحق ہے ۔
تصاویر