انجمن تاجران پاکستان بازار اورنگی ٹاؤن کے چیئرمین سلیم ولی خان کی سربراہی میں نمائندہ وفد کا چوتھے دن ایم کیوایم کے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ
وفد نے بھوک ہرتالی کیمپ میں بیٹھ کر تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے افراد سے یکجہتی کااظہار کیا
چھاپے گرفتاریوں بند کی جائیں اورایم کیوایم کے تمام بے گناہ کارکنان کو فی الفور غیر مشروط طور پر رہا کیاجائے ، چیئرمین انجمن تاجران پاکستان بازار اورنگی ٹاؤن سلیم ولی خان
کراچی ۔۔۔20، اگست2016ء
مہاجروں کے سیاسی ، معاشی ، سماجی ، تعلیمی ، جسمانی قتل عام ، کارکنان کے گھروں و دفاتر پر غیر آئینی و غیر قانونی چھاپوں ، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی کراچی پریس کلب کے باہر جاری ’’تادمِ مرگ بھوک ہڑتال‘‘ کے چوتھے دن انجمن تاجران پاکستان بازار اورنگی ٹاؤن کے چیئرمین سلیم ولی خان کی سربراہی میں ایک نمائندہ وفد نے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا اور بھوک ہرتالی کیمپ میں بیٹھ کر تادممرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے افراد سے یکجہتی کااظہار کیا ۔ انجمن تاجران پاکستان بازار اورنگی ٹاؤن کے چیئرمین سلیم ولی خان نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ایم کیوایم کے تمام بے گناہ کارکنان کو فی الفور غیر مشروط طور پر رہا کیاجائے اور کارکنان و ذمہ داران کے گھروں پر کراچی آپریشن کی آڑ میں غیر قانونی چھاپوں اور گرفتاریوں کا عمل بند کرایاجائے ۔