مہاجروں کے سیاسی ، معاشی ، سماجی ، تعلیمی ، جسمانی قتل عام ، کارکنان کے گھروں و دفاتر پر غیر آئینی و غیر قانونی چھاپوں ، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف ایم کیوایم کی کراچی پریس کلب کے باہر ’’تادمِ مرگ بھوک ہڑتال ‘‘جاری ہے
آج تادم مرگ بھوک ہڑتال کامسلسل چوتھا دن ہے اوربھوک ہڑتالیوں کو بیٹھے ہوئے دوپہر ایک بجے تک 66گھنٹے گزر چکے ہیں
میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹروں کے مطابق مسلسل 66گھنٹے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے افراد کا بی پی اور شوگر مسلسل ڈاؤن ہے
چوتھے دن تادم مرگ بھوک ہڑتال کے دوران ایم کیوایم کے مرکزی رہنما اویس الحسن برنی کی طبیعت پھر بگڑ گئی
مسلسل66گھنٹے سے بیٹھے ہوئے بھوک ہڑتالیوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں ، ڈاکٹروں کاا نتباہ
کراچی ۔۔۔20، اگست2016ء
مہاجروں کے سیاسی ، معاشی ، سماجی ، تعلیمی ، جسمانی قتل عام ، کارکنان کے گھروں و دفاتر پر غیر آئینی و غیر قانونی چھاپوں ، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی کراچی پریس کلب کے باہر ’’تادمِ مرگ بھوک ہڑتال ‘‘جاری ہے اور آج تادم مرگ بھوک ہڑتال کامسلسل چوتھا دن ہے اور آج بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے انہیں دوپہر ایک بجے تک 66گھنٹے گزر چکے ہیں۔ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹروں کے مطابق مسلسل 66گھنٹے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے افراد کا بی پی اور شوگر مسلسل ڈاؤن ہے جس کے باعث انہیں شدید نقاہت ہے جس سے ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں ۔ چوتھے دن تادم مرگ بھوک ہڑتال کے دوران ایم کیوایم کے مرکزی رہنما اویس الحسن برنی کی طبیعت پھر بگڑ گئی جنہیں ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹروں نے تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد ڈرپ لگائی اور وہ اس وقت بھی بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود ہیں ۔ بھوک ہڑتالی کیمپ میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے ذمہ داران ، کارکنان ، خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے والی شخصیات کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔