سندھ اسمبلی میں قائد تحریک الطاف حسین کی سالگرہ پر مبارکباد کی مشترکہ قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہیں، ندیم نصرت
مبارکباد کی قرارداد کی منظوری پر سندھ اسمبلی کے تمام ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہیں
امید ہے کہ سندھ کے تمام منتخب اراکین مل جل کر صوبہ کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں گے
لندن ۔۔۔18،ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 60 ویں سالگرہ پرسندھ اسمبلی میں مبارکباد کی مشترکہ قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے انتہائی مثبت اقدام قراردیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے سندھ اسمبلی کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سندھ کے تمام منتخب اراکین مل جل کر صوبہ کی ترقی وخوشحالی اورعوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کریں گے۔